رحیم یارخان:مقتول محمدعامرچوہان کے قتل کا دوسرا ملزم بھی گرفتار
رحیم یارخان:مقتول محمدعامرچوہان کے قتل کا دوسرا ملزم بھی گرفتار‘ ماڈل تھانہ اقبال آباد پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرکے انصاف کا بول بالا کردیا‘
مقتول کی بیوہ ماں اور اہل علاقہ نے مقتول عامرچوہان کے قاتل کو گرفتار کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلیٰ حکام سے فوری انصاف فراہم کرنے اور میرٹ پر تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
موضع پیربھورا سلطان کی رہائشی بیوہ صغریٰ بی بی کے جواں سالہ بیٹے محمد عامرچوہان جس کی اڑھائی ماہ قبل شادی ہوئی تھی کہ مقتول کے چچا زاد بھائی فیاض احمد اورمقتول عامرچوہان کے سالے ماجد نے گذشتہ ماہ جون کے اوائل میں محمدعامرچوہان کو اغوا کرلیا اور بعدازاں تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔
وقوعہ کے چند روز بعد پولیس نے ملزم فیاض احمد کو گرفتار کرکے تحقیقات کی تو ملزم نے دوسرے ساتھی ماجد نامی شخص کی نشاندہی کی جس کو اقبال آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم ماجد تھانہ اقبال آباد کی حوالات میں بند ہے جبکہ ملزم فیاض احمدکو چالان کرکے جیل بھیج دیاگیا ہے۔
دینی‘ عوامی سماجی حلقوں نے محمدعامرچوہان کے قتل کے دوسرے ملزم ساجد کو گرفتار کرنے پر اقبال آبادپولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مقدمہ کی مدعیہ متاثرہ بیوہ صغریٰ بی بی نے آئی جی پنجاب انعام غنی‘ ایڈیشنل آر پی او بہاولپور زبیراحمددریشک‘ ڈی پی او اسد سرفراز خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مقتول عامرچوہان کے قتل کے مقدمہ کی مکمل تحقیقات کی جائے اور میرٹ پر انصاف فراہم کرتے ہوئے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے۔