رحیم یارخان میں میپکو نے 1کروڑسے زائداضافی یونٹس دال دیے

رحیم یارخان:میپکوکی جانب سے لائن لاسزپورے کرنے کے لیے ٹیوب ویل، کمرشل اورگھریلوصارفین کوسرکل بھرمیں 1کروڑسے زائداضافی یونٹس دال دیے۔

میڈیاذرائع کے مطابق میانوالی قریشیاں سب ڈویژن میں 14لاکھ، کوٹ سمابہ13لاکھ، جمال دین والی24لاکھ، گلشن سب ڈویژن میں 12لاکھ، رورل خان پورمیں 10لاکھ سے زائداضافی یونٹس ڈالے گئے اورلائن لاسزکورکرنے کے لیے شہریوں کی جیبوں پرکروڑوں روپے ڈاکہ ڈالاگیا۔

میپکورحیم یارخان کی بجلی چوروں کے خلاف موثرکاروائیاں نہ کرنے اورلائن لاسزپوراکرنے کے لیے ٹیوب ویل صارفین کوماہ اپریل کے بلوں ہزاروں یونٹس ڈالے گئے کوٹ سمابہ سب ڈویژن کے ٹیوب ویل صارف محمدحنیف کو6ہزاریونٹس اضافی ڈالے گئے

جس کااکاؤنٹ نمبر29156231690304آرہے اسی طرح کوٹ سمابہ سب ڈویژن کے ایک اورٹیوب ویل صارف خورشیداحمدکو7ہزاراضافی یونٹس ڈالے گئے ہیں جس کااکاؤنٹ نمبر29156231512202آرہے کوٹ سمابہ سب ڈویژن کے ایک اورصارف عبدالحق کو5ہزاریونٹس اضافی ڈالے گئے

جس کااکاؤنٹ نمبر29156231506702آرہے، اسی طرح میاں والی قریشیاں سب ڈویژن میں ٹیوب ویل صارفین جن کے اکاؤنٹ نمبرز29156271583107،  29156271583103، 29156271595206کو10، 10ہزاراضافی یونٹس ڈالے گئے ہیں۔میپکوکی جانب سے لائن لاسزپورے کرنے کے لیے خاص طورپرزمینداراورکسان کونشانے پررکھاگیاہے اورہزاروں یونٹس اضافی ڈال کراپنی کارکردگی چھپاتے ہوئے جعلی اورربلنگ کی گئی۔

میڈیاذرائع نے بتایاکہ چیف میپکوملتان کی ہدایت پرایس ای buy steroids online رحیم یارخان نے ضلع بھرمیں ٹیوب ویل صارفین کے علاوہ کمرشل اورگھریلوصارفین کے بلوں میں بھی اضافی یونٹس ڈالے گئے ہیں

اووربلنگ پرمیپکوصارفین کوافسران کی جانب سے درخواست دینے کامشورہ اوردفاترکے چکرلگوائے جارہے ہیں میپکوکی جانب سے ڈالے گئے اضافی یونٹس کے خلاف شہری سراپا

احتجاج ہیں کوٹ سمابہ کے رہائشی محمدحسن، محمدحنیف، عبدالحق، ملک شبیر، حافظ رفیق، جام مختیار، محمداکبر، چوہدری سردارودیگرنے ڈسٹرکٹ پریس کلب آکربتایاکہ کسان توپہلے مہنگی کھاد، ڈیزل، بیج، سپرے سے پریشان ہے اوپرسے میپکوکی جانب سے زرعی ٹیوب ویل صارفین کوہزاروں یونٹس اضافی ڈالناکہاں کاانصاف ہے موقع پرمیٹرکی ریڈنگ کچھ اورہے اوربلوں میں کچھ اوراس کانوٹس کون لے گااورہمارے ساتھ میپکورحیم یارخان کی جانب سے کیے جانے والے ظلم وزیادتی کاازالہ کون کرے گا

شہریوں نے بتایاکہ ہم درخواستیں لے کربل کی درستگی کے لیے پچھلے ایک ہفتہ س میپکوافسران کے دفاترکے چکرلگارہے ہیں

شدیدگرمی اوردھوپ میں ساراسارادن جائزکام کے لیے شہری میپکوکمپلیکس میں ذلیل وخوارہونے پرمجبورہیں جبکہ افسران اپنے دفاترمیں بیٹھ مفت اے سی کے مزے لوٹ رہے ہیں

شہریوں نے بتایاکہ میپکوافسران کی جانب سے بل کی درستگی کے لیے درخواست لکھواکرلانے کاکہاجاتاہے اورجب درخواست لے کردفترپہنچتے ہیں

توافسران دفاترسے غائب ہوتے ہیں اورپھراگلے دن کی پیشی دے دی جاتی ہے متاثرین نے وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف، وزیرپانی وبجلی، سیکرٹری واپڈا، جی ایم واپڈاودیگرحکام بالاسے رحیم یارخان میپکوکی چیرادستیوں کے نوٹس کامطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button