رحیم یارخان میں پانی چوروں کی شامت آ گئی

رحیم یار خان:یکسین انہار یاسر منیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر نہری پانی کی چوری روکنے کے لئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے جو نہروں اور موگہ جات کی انسپکشن کرکے پانی چاری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ شب اطلاع پر حاجی ڈسٹربیوٹری پر کارر وائی کے دوران پائپ لگاکر نہری پانے کی چوری پکڑی گئی اور ملوث پانی چوروں کے خلاف مقدمہ اندراج کے لئے استغاثہ مقامی پولیس کو بھجوا دیا گیا۔

Water thief
Water thief

ایکسین انہار یاسر منیر نے کہا کہ تمام ایس ڈی اوز اور ماتحت عملہ کو واضح ہدایات ہیں کہ پانی چوری کی روک تھام کے لئے مانیٹرنگ کا جامع نظام بنائیں اور محکمہ انہار کی کامیابی اس میں ہے کہ ٹیل کے کاشتکاروں کو پورا پانی ملے۔

انہوں نے کہا کہ نہری پانی کی چوری میں ملوث ملزموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گااور اس ضمن میں کسی اثرو رسوخ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

گذشتہ شب محکمہ انہار نے حاجی ڈسٹری بیوٹری پرپائپ لگاکر پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانی چوری میں استعمال ہونے والے10پائپ قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button