رحیم یارخان پولیس نے 57موبائل فونز برآٓمد کر لئے،31 ملزمان گرفتار

رحیم یارخان : آئی ٹی برانچ کی مدد سے پولیس نے 31 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے 57 موبائل فون برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کردئیے۔

Mobile Recovery

انچارج آئی ٹی برانچ قمبر حسین نقوی نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس آئی ٹی برانچ اور اس کا سٹاف ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر نگرانی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں،

گزشتہ ماہ کے دوران آئی ٹی برانچ کی مدد سے ضلع بھر کی جانے والی پولیس کی کامیاب کارروائیوں میں اشتہاریوں سمیت 31 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن سے عوام کے چھینے اور چوری شدہ 57 قیمتی موبائل فونزبرآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دئیے گئے ہیں۔
پولیس کی ناکہ بندی پر کارروائی بیں الاضلعی منشیات فروش 1500 بوتل شراب سمیت گرفتار۔ پولیس نے ملزم کی زیر استعمال کار بھی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
 ڈی ایس پی خان پور امجد جاوید کمبوہ کی زیر ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر اسداللہ مستوئی کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہدایت اللہ علاقہ میں گشت رواں رکھے ہوئے تھے اسی دوران بے نظیر روڈ پر ایک مشکوک کار کو روک کر اہلکاروں نے دریافت کیا تو کار سوار نے اپنا نام اشرف بھٹی چنیوٹ کا رہائشی بتایا،
اسی دوران اہلکاروں نے محسوس کیا کہ کار سے بو اٹھ رہی جس پر تلاشی لی گئی تو کار کے مختلف حصوں سے 30 بورے برآمد،
جن میں سے 1500 کپی شراب برآمد ہوئی جس پر کار سوار ملزم اشرف بھٹی کو حراست میں لیتے ہوئے باضابطہ گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او اسداللہ مستوئی نے بتایا کہ ملزم منشیات کی بھاری کھیپ علاقہ میں ترسیل کا پروگرام رکھتا تھا جو کہ ہماری ٹیم نے ناکام بنا دی ہے اور یہ سلسلہ عید تک روز افزوں رہے گا۔
ای پولیس ایپ جرائم ہیشہ عناصر کے لیے ڈیجیٹل شکنجا ہے۔ اہلکار ناکہ، گشت اور پڑتال جرائم کے دوران اس ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈٖی ایس پی صادق آباد محمد زبیر بنگش نے اہلکاروں کی ایک میٹنگ کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ اب روائتی طریقہ کار کے ایریاز اور جدید ٹیکنالوجی کے ایریاز تقسیم ہو چکے ہیں اس لیے اہلکاروں چاہیے کہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جو وسائل گورنمنٹ نے ہمیں دے رکھے ہیں ان کو استعمال میں لائیں،
جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں، گشت، ناکہ اور پڑتال جرائم کے دوران ای پولیس ایپ جو کی کریمینلز کے لیے ڈیجیٹل شکنجے کی حثیت رکھتا ہے اسے ضرور استعمال کریں اور بھر پور استعمال کریں تاکہ سامنے آکر کوئی بھی جرائم پیشہ بچ نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے، اس موقع پر انہوں نے ای پولیس ایپ کے استعمال کا طریقہ کار بھی سمجھایا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button