توشہ خانہ کے معاملے میں تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں جائیں,طاہر محمود اشرفی
رحیم یار خان: پاکستان علماء کونسل جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا سعد اللہ شفیق کی پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئر مین علامہ طاہر محمود اشرفی اور مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا اسعد زکریا قاسمی سے جامعہ اسلامیہ انوار العلوم کراچی میں ملاقات، اس دوران تنظیمی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علامہ طاہر محمود اشرفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کے معاملے میں تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں جائیں ۔توشہ خانہ کے حوالے سے میڈیا پر چلائی جانے والی مہم سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔
عمران خان کی ٹیم کو بھی اس کے بارے میں حقائق سامنے لانے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت اور عدم رواداری کے رویوں کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے۔
معاشرے کی اصلاح کے لئے منبر و محراب کے ساتھ تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔پیغام پاکستان کی طرح،میثاق پاکستان کی بھی ضرورت ہے۔
اگر سیاسی اور مذہبی قائدین تلخ رویوں کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟نوجوان نسل کی تعلیمی اخلاقی اقدار کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔عرب اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات افراد سے نہیں،
قوم اور وطن سے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب فوج یہ کہہ رہی ہے کہ وہ سیاسی امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے تو سیاسی قوتیں بھی ان کو آواز نہ دیں۔
فوج،سلامتی کے اداروں اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مہم چلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی ہونی چاہئے ۔ سوشل میڈیا پر مہم ہندوستان اور دیگر ممالک بیٹھے دشمن عناصر ملوث ہیں
tosha-khana-case