شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں نے معاشرہ میں امن کے چراغ روشن ہیں,ڈی آئی جی ٹریفک پولیس

رحیم یارخان : ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب عمران محمود نے کہا ہے کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں نے معاشرہ میں امن کے چراغ روشن ہیں، فرزندان ملک و قوم نے عوام کی جان ومال اور عزت آبرو کی حفاظت پر جانیں نچھاور کر کے حلف کی پاسداری کی انتہا کر دی، شہداء کی قربانی ایک ایسا قرض ہے جو ہم کبھی اتار نہیں سکتے ورثاء شہداء پولیس کے جذبوں اور صبر کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے آج 4 اگست کے روز ملک بھر میں عموماً اور پنجاب میں خصوصاً شہداء پولیس کے منعقد ہونے والے یوم شہداء پولیس کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسررحیم یارخان طارق جاوید کے زریعے جاری کردہ شہداء پولیس اور ان کے خاندانوں کے نام پیغام میں کیا،

انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی ہمارے پیارے ملک مملکت خداد پاکستان یا پھر صوبہ پنجاب کے کسی بھی کونے کسی جرائم پیشہ نے عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو سے کھیلنے کی کوشش تو پولیس کے شیروں نے انہیں زیادہ دور تک جانے نہیں دیا،

سماج دشمنوں اور جرائم پیشہ کی سرکوبی کے لیے پولیس کے سپوت آخری حد تک گئے جس میں آج تک پنجاب پولیس کے سینکڑوں  افسران اور جوانوں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اپنے حلف کی پاسداری میں جام شہادت نوش کرتے ہوئے عوام کی جانوں، مال اسباب اور عزت و آبرو کے حقیقی محافظ ہونے کے ثبوت پر مہر لگانے میں کھبی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیا،

انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں امن کا دور دورہ انہیں شہداء پولیس کے خون سے جلنے والے چراغوں کی روشنی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم شہداء پولیس کے مقروض ہیں اور یہ قرض کبھی کسی صورت اتارا نہیں جا سکتا،

انہوں نے کہا  فرض کی راہ میں شہادت پانے والوں اور ان کے خاندانوں کے حوصلوں اور صبر پر وہ انہیں سلام پیش کرتے ہیں، اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے خاندانوں کو آجر عظیم اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر ڈی ٹی او رحیم یارخان طارق جاوید نے کہا کہ آج کے دن ہمارے سر شہداء پولیس کی وجہ سے بلند ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button