پولیس کانسٹبیل کی بیوی کی کمسن بچی کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر خودکشی کی کوشش

رحیم یارخان( کرائم رپورٹر )شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ پولیس کانسٹبیل کی بیوی کی کمسن بچی کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر خودکشی کی کوشش‘ اہل علاقہ نے ناکام بنادی‘

تفصیل کے مطابق ارشاد کالونی کی رہائشی ریماحنیف نے شوہر پولیس کانسٹبیل سجاد عباسی کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر ریلوے ٹریک پر اپنی کمسن 3سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کی کوشش کی‘

جسے اہل علاقہ نے ناکام بنادیا‘تاحال پولیس نے کارروائی نہ کی ہے۔ریما حنیف نے بتایا کہ متعدد بار شوہر کے تشدد بارے افسران کو اس کے خلاف درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button