پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن
رحیم یارخان:پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن‘408بوتل ولایتی شراب‘2کلو سے زائد چرس‘200سے زائد دیسی شراب برآمد‘ملزمان گرفتار‘ کارروائی شروع کردی گئی‘
گزشتہ روز پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ضلع بھرمیں جاری سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران آلٹوکار سے16کارٹن میں بند408بوتل ولایتی شراب برآمدکرکے ملزم ساجد علی کو گرفتارکرلیا‘
اسی طرح پولیس نے جاری مہم کے دوران ملزم شہزاد علی سے 1کلو650 گرام چرس‘ اللہ بچایا عرف گلو سے1کلو100گرام چرس‘ ملزم عابدحسین سے25لیٹرشراب‘ ذوالفقارعلی سے25لیٹرشراب‘
راشد سے30لیٹرشراب‘ نذیراحمد سے35لیٹرشراب‘ بشیر احمد سے41لیٹرشراب‘ عمران سے22لیٹرشراب جبکہ محمدنوازسے30لیٹرشراب برآمدکرکے ان ملزمان کوحراست میں لے کرالگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی