ناکہ بندی کے دوران دو مشتبہ افراد سے 150لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی
رحیم یارخان:پولیس نے ناکہ بندی کے دوران دو مشتبہ افراد سے 150لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی‘
مشتبہ زیرحراست‘ مقدمات درج۔
پولیس نے ناکہ بندی کے دوران سنجرپور کے رہائشی اللہ بخش سے جامع تلاشی کے دوران 120لیٹر دیسی شراب جبکہ ملوک والی کے رہائشی اللہ بچایا سے 30لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے دونوں کو حراست میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔