رحیم یارخان:کریک ڈاؤن کے دوران اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار
رحیم یارخان :پولیس کا کریک ڈاؤن 65 اشتہاری مجرمان سمیت 150 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، یکم اگست تا سات اگست ضلع بھر میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران اے کیٹگری کے چار خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 65 اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ 150 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 609 لیٹر شراب، 1 چالو بھٹی شراب، ایک ٹین لہن، ایک کلو70 گرام چرس، 40 گرام ہیروئن، دو عدد پسٹل اور 6 راؤند و کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔