چولستان اور خانپور میں اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

رحیم یارخان: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت اپنے آبائی حلقوں کے علاوہ خان پور اور چولستان کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا خان پور میں ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد سلیم اور چوہدری محمد اظہر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ اس وقت ضلع رحیم یار خان میں 46 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور جنوبی پنجاب پر ہمارا فوکس ہے اس کی سابقہ محرومیاں ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے
انہوں نے کہا کہ جس وقت عمران خان کو ملک ملا تو اس وقت اربوں روپے کے خسارے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے محنت کے 3 سال مکمل کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے ساتھ اس کی معیشت کو سنبھالا اور معاشی ترقی کا سفر شروع ہوا، ہماری جماعت کی ترجیح ہے کہ ماضی میں نظر انداز ہونے والے صوبوں و اضلاع کوترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ، پاکستان تحریک انصاف خیبر سے کراچی تک وفاق کی جماعت ہے جنوبی پنجاب کا مقدمہ 2 اپریل 2018 میں عوام کے سامنے رکھا تھا اور پی ٹی آئی کے ساتھ اسی وعدے کے ساتھ شامل ہوئے جیسے ہی وسائل آئے اس خواب اور وعدے کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کیے ہیں
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو وسائل مہیا ہو گئے ہیں اور خان پور میں سوا ارب روپے کے ترقیاتی کام اسی مالی سال میں مکمل ہوں گے صحت ، تعلیم ، شہر کی خوبصورت ، سڑکوں ، پلوں کی تعمیر ان منصوبوں میں شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے بہاول پور کو 4 ارب روپے کا بجٹ دے کر سی پیک کو بہاول پور سے جوڑ دیا ہے جنوبی پنجاب میں سرکاری نوکریوں کا 32 فیصد کوٹہ دیا جا رہا ہے حکومت کسان کارڈ شروع کر رہی ہے اور صحت کارڈ کا اجرائ بھی ہو رہا ہے جس سے متوسط طبقے کے افراد کو صحت کی تمام سہولیات مہیاہوں گے انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ ہیلتھ انشورنس کے ذریعے چھوٹے اور بڑے شہروں صحافی اور ان کے اہلخانہ بھی مستفید ہوں گے خان پور کے لیے جدید ٹرانسپورٹ مہیا کر رہے ہیں تاکہ یہاں کی بیٹیاں اور بیٹے جو دور دراز سے تعلیم کے حصول کے لیے آتے ہیں
ان کو سفر کی آسانیاں مہیا کی جا سکیں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سرکاری نوکریاں پیٹ بھرنے کے لیے ناکافی ہیں اس لیے حکومت کا فوکس آسان اور بلاسود قرضوں کی فراہمی ہے جو کاروبار کرنے کے لیے دیئے جائیں گے اور اس کے لیے 25 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے انڈسٹریز کی ترقی کے لیے کاروباری قرضے کے ساتھ زمین کی خریداری کی بجائے حکومت کرایہ پر کاروبار کرنے کے خواہش مند افراد کو جگہ فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ خواتین جو کہ ملک کا 50 فیصد ہیں ان کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لیے ان کو بھی تمام ترقیاتی منصوبوں اور قرض سکیموں میں مکمل حصے دار رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں ہم ضلع رحیم یا رخان کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوں گے خان پور کے حلقہ این اے 176 سے بھی انتخاب میں بھر پور حصہ لیں گے اور اسی طرح صادق آباد میں بھی موثر مہم چلا کر کامیابی حاصل کریں گے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ 3 سال قبل کا نیا پاکستان آج حقیقی معنوں میں نظر آ رہا ہے ہم نے نئے خان پور کی بنیا درکھ دی ہے اس سفر میں ہمیں جو دشواریاں آئیں ان کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم ترقی کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا لفظ اس لیے رکھا گیا تاکہ صوبے کے قیام سے تعصب کی بو نہ آئے اس سے قبل پچھلے 7 سالوں میں جنوبی پنجاب میں 265 ارب روپے کا بجٹ دکھا یا گیا مگر اس میں دھونس ، دھاندلی اور ڈاکہ پڑا پچھلی حکومتیں یہاں کے فنڈ دکھانے کے بعد اٹھا کر اپر پنجاب میں خرچ کرتی تھیں اب ایسا ممکن نہیں رہا ہم نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی علیحدہ کتاب چھاپ دی ہے اور 32 فیصد کوٹہ مختص کر دیا ہے جسے آنے والے کوئی بھی حکومت آپ سے چھین نہیں سکتی ، ملتان اور بہاول پور میں سیکرٹریٹ اس لیے قائم کیے گئے ہیں کہ پہلے ہمیں لاہور کی مسافت کر کے جانا پڑتا تھااب 2 گھنٹے کے سفر پر تمام محکموں کے سیکرٹریز موجود ہیں ہم نے ڈویڑنل ڈویلپمنٹ پلان کے لیے کمیٹی بنائی ہے نچلی سطح تک تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی ہو گی کسی کو ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال نہیں کرنے دیں گے

اس کمیٹی میں علاقہ کے لوگوں کو ممبر رکھا جائے گا تاکہ آپ اپنے فنڈز کی خود چوکیداری کر سکیں قبل ازیں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے چولستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ہیڈ فرید پر عبداللہ فقیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں چولستان کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بار چولستان کو 65 ارب روپے کا تاریخی بجٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ مخدوم ہاشم جواں بخت چونکہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں انہی اختیارات کو صحیح استعمال کرتے ہوئے چولستان میں موجود 300 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو رپیئر کیا جائے گا

اس کے علاوہ پینے کے پانی کی سپلائی ، جانوروں کے لیے شیڈ ، جدید ہسپتال اور چولستانیوں کو یہاں کی باقی ماندہ اراضی کی الاٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان علاقوں سے مویشی پال حضرات ملکی ترقی میں شانہ بشانہ چل سکیں انہوں نے ہیڈ فرید بنیادی مرکز صحت کو اپ گریڈ کر کے رورل ہیلتھ سینٹر بنانے کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان کو ہدایت کی کہ ضلع رحیم یار خان میں بہت جلد جو پنجاب حکومت کی طرف سے دیہی علاقوں میں 100 ہیلتھ ڈسپنسریاں بنائی جا رہی ہیں

ان کے کام کو تیز کیا جائے تاکہ چھوٹے علاقوں کے لوگوں کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر مہیا ہوں انہوں نے فیروزہ سے ہیڈ فرید تک سڑک کی رپیئرنگ کے لیے فنڈز کا بھی اعلان کیا دورہ خان پور کے دوران وفاقی اور صوبائی وزرائ نے کوٹلہ پٹھان میں سردار مشرف خان جتوئی کے گھر میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ پٹھان بنیادی مرکز صحت کو اپ گریڈ کر کے آبادی کے حساب سے رورل ہیلتھ سینٹر بنا دیا گیا ہے اور اس کے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ظاہر پیر سے خان پور تک سڑک کو بھی کشادہ کر کے از سر نو بنایا جا رہا ہے

ہر یونین کونسل میں 5 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں وفاقی اور صوبائی وزیر نے ججہ عباسیاں میں بوائز کالج کے قیام کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور رات گئے ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف سیٹھ عبدالماجد کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے وہاں بھی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا قبل ازیں خان پور میں پہنچنے پر وفاقی اور صوبائی وزرائ کا راجہ محمد سلیم اور پاکستان تحریک انصاف کے جوانوں نے شاندار استقبال کیا اور صدقے کے طور پر بکروں کو ذبح کیا گیا راجہ محمد سلیم نے کہا کہ یہ تقریب نئے خان پور کی افتتاحی تقریب ہے اس تقریب کے دوران راجہ محمد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ہم آج سے کچھ ماہ پہلے نئے خان پور کی بات کرتے تھے اور یہاں پر ار بوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی تشہیر کرتے تھے تو سیاسی لوگ ہم پر مذاقاً آوازیں کستے تھے آج وہ لوگ آ کر دیکھ لیں کہ ہمارے دعوے محض دعوے نہیں آج ان کو عملی جامعہ پہنایا جا چکا ہے اور یہ سب فخر و محسن جنوبی پنجاب مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی سے ممکن ہوا ہے اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد اظہر نے خان پور کو ضلع بنانے کی قرار داد پیش کی جس پر وفاقی اور صوبائی وزرائ نے وعدہ کیا کہ بہت جلد اس پر بھی کام شروع کریں گے

وفاقی اور صوبائی وزراءکا خان پور کے دیہی اور شہری علاقوں میں ہر جگہ شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ چولستان میں انہیں عبداللہ فقیر کی طرف سے روایتی اجرک اور پگ بھی پہنائی گئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button