آر پی او محمد زبیر دریشک کا ماڈل پولیس کا دورہ,کارکردگی پر اظہار اطمینان
رحیم یارخان : آر پی او محمد زبیر دریشک کا ماڈل پولیس کا دورہ، ایس ایچ او کوٹسبزل محمد اعجاز کو شاباش، ماڈل پولیس اسٹیشن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان۔
آر پی او بہاولپور رینج محمد زبیر دریشک نے اپنے دورہ رحیم یارخان کے دوسرے روز ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ تھانہ کوٹسبزل پہنچے
جہاں پر انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ڈی او روم، وائرلیس روم، کمرہ تفتیشی افسران، ایس ایچ او آفس، بیریکس کنسٹیبلان اور تھانہ کے ریکارڈ کو چیک کیا اور بہترین انتظامات اور کارکردگی پر ایس ایچ او جام محمد اعجاز کو شاباش دی
تھانہ کی پرانی بلڈنگ کو رینوویٹ کر کے اہکاروں کو عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے اقدامات پر ڈی پی او اسد سرفراز خان کی کاوشوں کی تعریف کی،
اس موقع پر اے ایس پی صادق آباد آصٖف رضا بھی موجود تھے، آر پی او اور ڈی پی او نے تھانہ کے سبزہ زار میں پودے لگائے، بعد ازاں وہ ماڈل پولیس اسٹیشن اقبال پہنچے جہاں پر سرکل پولیس آفیسر رانا اکمل رسول نادر نے ایس ایچ او فقیر حسین کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا
انہوں نے تھانہ میں کئے گئے اقدامات، پولیس ریکارڈ، صفائی اور عوام کودی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور صحن میں پودا لگایا اور دعا کی،
اس موقع پر پنجاب بھر کے ماڈل پولیس اسٹیشن کو فعال حالت میں رکھنے اور اس کی حثیت کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر اظہار اطمنان کیا اور کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے 24 گھنٹے خدمات سرانجام دے رہی ہے اس فریضہ کی ادائیگی میں روز افزوں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔