شاندار سالانہ رزلٹ جماعت نہم و دہم 2023
رحیم یار خان: گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ابوظہبی کالونی نمبر1 رحیم یار خان کا شاندار سالانہ رزلٹ جماعت نہم و دہم 2023.
طالبات کی 51/P یونین کونسل کے تمام سکولز میں نمایاں پوزیشن۔
گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ابوظہبی کالونی نمبر1 کی طالبات نے نویں کلاس کے امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51/پی یونین کونسل میں بالترتیب حمنہ حنیف 529,علیشہ کنول 511 اور ایمان یونس ،رابعہ شبیر نے 493 اور 490 نمبر لے کر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،
جبکہ جماعت دہم کی طالبات فاطمہ شفقت 1018، نمبر لے کر پہلی،
عائشہ ایمان نے 987نمبر لے دوسری اور مسکان فاطمہ نے 887 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،
اس کے علاوہ طالبات کی بڑی تعداد نے اے پلس گریڈ حاصل کرکے اسکول ہذا کے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا،
اسکول کی طالبات نے تالیاں بجا کر کامیاب طالبات کا استقبال کیا،
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو سیاسی و سماجی رہنما چوہدری نصرت وڑائچ نے ٹرافیاں تقسیم کیں،
ٹیچرز کی انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہا، اس کے علاوہ انہوں نے اسکول میں سہولیات کیلئے اپنی طرف سے معقول رقم عطیہ بھی کی،
کامیاب طالبات کو اچھے رزلٹ پر شاباش دی،پرنسپل فوزیہ ظفر نے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز طالبات اور اسکول اسٹاف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انکی محنت اور لگن کو خوب سراہا اور انہیں شاباش دی،
طالبات کو کیش انعامات بھی دیئے،جبکہ بہترین رزلٹ دینے والی کلاس انچارج مس ریحانہ یاسمین ،مسز خالدہ افضل،مسز انیلہ محبوب،مسز راحیلہ اشرف،مس سائرہ منظور اور مسز ام ہانی کو بھی خوب داد سے نوازا،انہیں اعزازی سرٹیفیکیٹس بھی دئیے،پرنسپل فوزیہ ظفر نے مزید کہا کہ محنت میں عظمت ہے،میں محنت پر یقین رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا کیلئے کام کرتی ہوں، اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما چوہدری نصرت وڑائچ اور والدین کی بڑی تعداد نے پرنسپل فوزیہ ظفر اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا