اراضی کے تنازع کی رنجش پرفائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا
رحیم یارخان:اراضی کے تنازع کی رنجش پرباپ بیٹوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیاملزمان فرار پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی‘ فریقین کے درمیان ہنگو(گلگت بلتستان) میں اراضی کاتنازع چلاآرہاتھا۔
گزشتہ روز ہنگو حال رہائش پذیرموضع تھلواڑی کارہائشی 24سالہ عثمان غنی صبح کے وقت فلٹریشن پلانٹ سے پانی کاکین بھر کر رکشہ پر گھر لے جارہا تھاکہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار ملزمان نیک بادشاہ‘ طاہر‘ نصردین جوکہ باپ بیٹا ہیں نے جان سے ماردینے کیلئے عثمان غنی پر فائرنگ کردی‘جس کے نتیجہ میں عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا‘ جبکہ ملزمان باآسانی موقع سے فرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرمقتول عثمان غنی کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے فرارہوجانے والے ملزمان باپ بیٹوں کی تلاش شروع کردی۔واضح رہے کہ فریقین چھمب گل ہنگو(کے پی کے) کے رہائشی ہیں جن کے درمیان عرصہ سے اراضی کاتنازع چلا آرہاہے