خان پور کا قبضہ گروپ ،پولیس کو وقت کا انتظار
رحیم یارخان:خان پور لنک روڈ بیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ کا معاملہ دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے گریزاں‘
رحیم یارخان کی تحصیل خان پور لنک روڈ پر نجی ہوٹل کے مالکان عمر کاکا‘ندیم ڈپٹی‘ عثمان خالد‘ عرفان غنی‘ راشد مٹھو‘ سلمان خالدکا سینکڑوں لوگوں کے ہمراہ دوماہ قبل بیوہ خاتون کے مکان پر قبضہ کرلیا تھا‘
جس پر خان پور کے ہزاروں لوگ بیوہ خاتون کی آواز بن کر سڑکوں پر آگئے تھے کئی گھنٹوں بعد خان پور کی اعلیٰ شخصیات کی جدوجہد سے بیوہ خاتون کو مکان کا قبضہ واپس دلوادیا گیا تھا
لیکن اس کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف نہ تو مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی کوئی ملزمان گرفتار کیا گیا۔
بیوہ شمیم بی بی نے بتایا کہ قبضہ کے دوران میرے گھر کا سارا سامان قبضہ مافیا کے سرغنہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اُٹھا لیا جوکہ آج تک ہمیں واپس نہ دیا
ہمارے گھر کی تمام اشیاء قبضہ کرنے والے گروہ کے پاس موجود ہے جوہمیں تاحال واپس نہیں دی گئیں جس کے باعث معاملات زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے نوجوان بچیوں کو سڑکوں پر گھسیٹ کر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف تاحال کاروائی نہیں کی گئی ہمارے ملزمان شہر میں دندناتے ہوئے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ مکان پر دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے پہلے سے بھی برے طریقہ سے پیش آئیں گے۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ہمارے معاملات معزز عدالت میں بھی چل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود قبضہ گروپ ہماری جان کا دشمن بنا ہوا ہے جو ہمیں کسی بھی وقت مزید جانی ومالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
شمیم بی بی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار‘آئی جی پنجاب‘ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب‘آرپی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔