ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس میں کردار کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام

رحیم یار خان : خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ریسرچرز کے بطور استاد ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس میں کردار کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام ہوا
جس میں ایم این ایس ایگری کلچر یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی بطور مہمان مقرر شریک ہوئے۔خواجہ فرید یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو تحقیق میں وسعت لانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ جامعات میں ریسرچ کے فروغ کا ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا جامعات کی پہچان اساتذہ سے ہوتی ہے جب کہ انتظامیہ کی ذمہ داری انہیں ایسے مواقع اور ماحول مہیا کرنا ہے جس میں وہ آزادانہ اپنی تدریسی و تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا یونیورسٹیز میں ڈائیلاگ کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔

سوال اٹھا کر اور تجسس بڑھا کر تحقیق کے رجحان میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس ضمن میں تعداد کی بجائے معیار مطمع نظر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا زندگی مسائل کو کامیابی سے حل کرنے کا نام ہے۔

دوران سیمینار خواجہ فرید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ فیکلٹی کا کام ہی اسے باقی سب میں ممتاز کرتا ہے۔

ایک استاد کی کامیابی کو وائس چانسلرز بطور اعزاز پیش کرتے ہیں۔ انتظامیہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دینے والوں کو نہ صرف سراہتی ہے بلکہ آگے بڑھنے کیلئے مزید وسائل بھی فراہم کرتی ہے۔

سیمینار کے شرکا میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثمینہ ثروت، ڈاکٹریاسرنیاز، ڈاکٹر فرحان چغتائی، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر بلال طاہر سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان اور پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button