کچے میں اغوا ہونے والے پولیس اہلكاروں کو تین روز گزرنے کے باوجود تاحال بازياب نہ کرایا جا سکا
روجھان : کچہ سونمیانی میں ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پولیس اہلكاروں کو تین روز گزرنے کے باوجود تاحال بازياب نہ کرایا جا سکا جبکہ کچہ کے علاقہ میں پولیس کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا ،علاقہ میں کچہ سرچ آپریشن کی نگرانی ڈی پی او فیصل گلزار خود کر رہے ہیں
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تھانہ سونمیانی کی چوکی جیون سے 2 پولیس اہلکاروں اور لادی گینگ نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے عوض اغوا کیا تھا ،پولیس کے مطابق ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے کچہ میں نامعلوم جگہ پر لے گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں،
مغوی اہلکاروں میں عرفان منظور اور محمد ارشد شامل ہیں اور یہ دونوں پولیس اہلکار کچہ سونمیانی پولیس چوکی پر تعینات تھے ،مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے تیسرے روز بھی پولیس کا بھاری نفری کا علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا یے،