محکمہ تعلیم :لیاقت پور کے ایک سینئر ریٹائر کلرک نے حسن رندھاوا کا بھانڈا پھوڑ دیا
رحیم یارخان :ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سروس ٹریبونل کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے والے حسن رندھاوا کے خلاف کاروائی ایک خواب بن گئی،لیاقت پور کے ایک سینئر ریٹائر کلرک نے حسن رندھاوا کا بھانڈا پھوڑ دیا،
ایجوکیشن آفیسران سیاسی پریشر کے آگے بے بس،حسن رندھاو ا نے ہر فورم پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،پھر بھی ایجوکیشن حکام کاروائی کرنے سے گھبرا رہے ہیں
عوامی شکایات معلمات و ملازمین ضلع رحیم یارخان کے سنگین نوعیت کے الزامات کرپشن،رشوت ستانی،بدزبانی،بدعنوانی،بدکرداری جنسی حراسمنٹ کی وجہ سے 15سال سے دفتر سی ای او آفس رحیم یارخان میں جونیئرکلرک بطور اکاؤنٹنٹ تعینات حسن محمود رندھاواکو سیکریٹری تعلیم پنجاب لاہور نے آرڈر نمبر SO(SE-lll)5-117/2020مورخہ 3-09-2020کے تحت دفتر رحیم یارخان سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ میں ٹرانسفر کردیاتھا حسن رندھاوانے ٹرنسفر ماننے سے انکار کیا تو بحوالہ آرڈر نمبر 3870-77مورخہ 14-09-2020کے تحت حسن محمود رندھاوا کو دفتر سے فارغ کرکے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ میں حاضری کا پابند کردیا گیاتھا
حسن رندھاوانے ایک ہی وقت میں دو عدالتوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کربیک وقت دونوں کا سہارا لیاتھا(1)لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ بہاول پورمیں رٹ پٹیشن نمبری 5854/2020کوجبکہ ارجنٹ کے لیے CMنمبر 3310/2020بھی دائرکیاگیا حسن محمود رندھاوا نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسی تاریخ کو دوسری عدالت پنجاب سروس ٹریبونل لاہورمیں بھی اپیل نمبر 4351/2020 دائرکردی جسکاآرڈرمورخہ 01-10-2020کو جاری ہوا کہ اگر حسن محمود رندھاوا کی فراغت اور حاضری ہو چکی ہے تو پھر سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب کے آرڈر نمبر SO(SE-lll)5-117/2020مورخہ 3-09-2020معطل تصورنہیں ہوں گے
حسن محمود رندھاوا نے سروس ٹریبونل اور ہائی کورٹ کے آرڈروں کا غلط استعمال کیا تھاحسن رندھاو اکے خلاف نہ سیکریٹری ایجوکیشن نے ایکشن لیا اور نہ ہی موجودہ چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یارخان رانا نوید اخترنے کوئی ایکشن لیا ہے کیونکہ حسن رندھاوا سیاسی اثر رسوخ اور رشوت کے حوالے سے بہت ہی پاور فل ہے جو آفیسر بھی منہ اٹھاتا ہے
اسکے منہ میں پیسہ مار دیتا ہے پیسے کے آگے ہر آفیسر خاموش ہوجاتا ہے شہری نے چیف سیکریٹری پنجاب سے مطالبہ کیا کہ حسن رندھاوا کو فوری طور پر معطل کرکے اسکے خلاف تحقیقات کرائی جائے جبکہ حسن رندھاو ا نے کہا کہ میرا کچھ بھی نہیں ہوسکتا میں قانونی طور پر مضبوط ہوں۔