کھلے مین ہول کے نزدیک کھیلنے والے 2کمسن بچے گرکر جاں بحق

رحیم یارخان:گھرکے باہر کھلے مین ہول کے نزدیک کھیلنے والے 2کمسن بچے گرکر جاں بحق‘

موت کی تصدیق کے بعد نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے‘

  شمس کالونی کے رہائشی 8سالہ مقدس اور10سالہ ریحان اپنے گھرکے باہر ہم عمر ساتھیوں کے ہمراہ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران کھلے مین ہول مین گرگئے‘

جس پر اہل علاقہ نے فوری طورپر ریسکیو عملہ کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر مین ہول میں گرنے والے 10سالہ ریحان اور8سالہ مقدس کونکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا‘

جہاں ڈیوٹی پر موجود 10سالہ ریحان اور8سالہ مقدس کی موت کی تصدیق کرتے دونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں‘

 ذرائع نے بتایاکہ شمس کالونی میں جگہ جگہ کھلے مین ہول موجود ہیں‘

تاہم مبینہ طورپر میونسپل کمیٹی کی حدود نہ ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے ان کھلے مین ہول پر ڈھکن لگانے پرکوئی توجہ نہ دی گئی جس کے نتیجہ میں حادثہ پیش آیا۔

بچوں کی اچانک ہلاکت اورنعشیں گھرپہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیااور علاقہ بھرکی فضاسوگوار ہوگئی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button