رحیم یارخان:غریب محنت کش کی اراضی با اثر افراد ہتھیانے کے درپے

رحیم یارخان:غریب محنت کش کی اراضی با اثر افراد ہتھیانے کے درپے‘زرعی اراضی پر بااثر افراد قابض ہیں‘ کاشت کی گئی فصل بھی نہیں اٹھانے دی جارہی‘متاثرہ شخص محمد حسین۔

تفصیل کے مطابق موضع محمد نواز واسہ تحصیل صادق آباد کے رہائشی محمد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ اسکی 18ایکڑ زرعی اراضی موضع محمد نواز واسہ میں ہے جس کو وہاں کے با اثرا فراد محمد اکمل وغیرہ ہتھیانا چاہتے ہیں اور ان بااثر افراد نے40کنال رقبہ پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں پر کاشت کی گئی فصل بھی نہیں اٹھانے دے رہے‘

ملزمان کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور پولیس با اثر افراد کیخلاف کارروائی کی بجائے ملزمان کا ساتھ دیتے ہوئے جھوٹے مقدمات درج کر نے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں

جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروانے کے باجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی۔محمد حسین نے بتایا کہ اسکا بیٹا نصراللہ جو کہ سعودیہ سے واپس آیا

اسے بھی با اثر ملزمان نے اغواء کیا اور کہا کہ اگر جان بچانا چاہتے ہو تو اپنے والد کو کہو کہ زمین ہمارے نام کر دے اور بعدازاں 15پرجھوٹی کال کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں پھنسا دیا۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ پولیس کو درخواست دینے کے باوجود پولیس کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا رہی اور ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

متاثرہ شخص محمد حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار‘آئی جی پنجاب اور آر پی او بہاولپور ڈویژن سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button