اختر چہور گروپ کا ایک اورمعرکہ,وکلاء اتحاد گروپ نے امیدوار ناززد کر دیئے

رحیم یارخان:اختر چہور گروپ کا ایک اورمعرکہ،سابق ممبرپنجاب بارکونسل وسابق صدر ڈسٹرکٹ بار میاں عبدالسمیع گروپ نے امیدواربرائے صدرچوہدری بشارت علی ہندل،امیدوارجنرل سیکرٹر ی ملک اعجاز احمد بوہڑ،امیدوارنائب صدرحاجی زاہد حسن خان ورند سمیت پورے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا،
میاں عبدالوحید نائب صدر امیدوار نامزد،پوزیشن مضبوط کامیابی یقینی۔سینئر قانون دان سابق ممبرپنجاب بارکونسل وسابق صدر ڈسٹرکٹ بار میاں عبدالسمیع نے قاضی جمیل احمد،ملک حسنین آہیر،شکور احمد عباسی،رئیس اسماعیل کھوکھر محمود احمد عباسی،چیئرمین وسیب اتحاد سردا ر عبدالمجیب ویہا سمیت وکلاء نے ممبرپنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہور گروپ اورامیدواروں کی حمایت کا اعلان کیااس موقع پر میاں عبدالسمیع نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبرپنجا ب بارکونسل اختر محمود چہور ایک مخلص اوروکلاء دوست انسان ہے

انہوں نے ہمیشہ باراوروکلاء کی فلاح وبہود کے لئے جدوجہد کی اوریہی وجہ ہے کہ اللہ پاک نے انہیں عزت دی ہے میں اپنے سارے دوستوں کے ہمراہ ان کے پورے پینل کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں اورانشاء اللہ ان کو کامیاب کروانے میں دن رات ایک کر دیں گے،

اس موقع پرچیئرمین وسیب اتحاد سردار عبدالمجیب ویہا نے کہا میاں عبدالسمیع ہماری برادری کے بزر گ ہیں ان کی سربراہی میں متحد ہیں انشاء اللہ بھرپورورک کریں گے،

ممبرپنجاب کونسل چوہدری اختر محمود چہور نے میاں عبدالسمیع اوران کے پورے گروپ کو خوش آمدید کہا اورشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں عبدالسمیع سچے کھرے انسان ہیں اورسیاست میں میرے استاد ہیں انہوں نے اپنے دور میں وکلاء بہبود فنڈ کی بنیاد رکھی

جس کے ذریعے آج تک وکلاء کو ریلیف مل رہا ہے انشاء اللہ ہمارے امیدوارہی اس الیکشن میں جیت کربار اوروکلاء کے مفادات میں تاریخی اقدامات اٹھائیں گے اس موقع پر چوہدری اختر محمود چہور نے موجودہ لائبریری سیکرٹری میاں عبدالوحید کو نائب صدر امیدوارنامزدکرنے کا اعلان کیا،

چیئرمین الیکشن کمپین سردار ظفر خان ترین نے کہا کہ امیدواربرائے صدرچوہدری بشارت علی ہندل نے بطورسابق جنرل سیکرٹری اپنے دو ر میں بار روم کی تزین وآرائش کے ساتھ ساتھ بہت سارے ترقیاتی کام کروائے

جو کہ آج ایک خوبصورت دیدازیب عمارت کی صورت میں موجودہے اوران انشاء اللہ اس باربھی بطورصدر کامیاب ہوکر اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے۔

اس موقع پر شمولیت کا اعلان کرنے والوں کو ٹھول کی تھاپ پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اورمٹھائی بھی تقسیم کی،

چیئرمین وکلاء اتحادچوہدری ذوالفقار علی،رانا شیر افگن،چوہدری جمشید اقبال،صدرانقلاب گروپ پیر ایاز احمد ہاشمی،میاں عرفان علی،راشد ممتاز خان،فرحان عامر،اشفاق خان درانی،ملک تاج محمد،اکرم سیال سمیت دیگر وکلاء بھی موجودتھے۔
وکلاء اتحاد گروپ کے رہنماؤں کی اہم بیٹھک،متفقہ طورپرسرپرست اعلیٰ،چیئرمین اورجنرل سیکرٹری نامزدکردئیے گئے۔

ڈسٹرکٹ بار میں مہاندہ لاء چمبرزمیں وکلاء اتحاد گروپ کے رہنماؤں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری محمد اشرف مہاندرہ،چوہدری عبدالستار،سینئر ایڈووکیٹ چوہدری آصف سعید،چوہدری طارق بدر،میاں عبدالواحد،چوہدری غلام محی الدین شاہین،چوہدری طارق نسیم،چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ،عقیل بخت سانگی،،محمد شکیل سانگی،چوہدری رضوان عرف بلاسمیت دیگر نے شرکت کی اورگروپ کومزید ایکٹواورمنظم کرنے کے لئے چیئرمین اورجنرل سیکرٹری کے لئے ممبران سے رائے لی گئی اورمتفقہ طورپر چوہدری محمد اشرف مہاندرہ کو سرپرست اعلیٰ،چوہدری آصف سعید کو چیئرمین اورچوہدری عدنان اشرف مہاندرہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا،

اس موقع پر سرپرست وکلاء اتحادچوہدری اشرف مہاندرہ نے نومنتخب چیئرمین چوہدری آصف سعید کو روایتی پگ اورمالا پہنائی اسی طرح نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدر ی عدنان اشرف مہاندرہ کو بھی پھولوں کی مالا پہناکر مبارکباد دی گئی

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد اشرف مہاندرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اتحاد نے ہمیشہ دوست کے اتحاد سے کامیابیاں سمیٹی ہیں اوراسی پلیٹ فارم سے وکلاء اوربار کی ویلفیئرکے لئے کام کیا ہے

انشاء اللہ اب پہلے سے زیادہ کریں گے،نومنتخب چیئرمین چوہدری آصف سعید نے کہا کہ میں تما م سینئر ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے

چیئرمین نامزدکیا انشاء اللہ میں سب کی مشاورت اوررہنمائی سے دوستوں کو متحد اورگروپ کو مضبوط کرونگا اورتمام ممبران کی عزت وتکریم کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اورناراض دوستوں کومناکر واپس گروپ میں شامل کرانے میں اپنابھرپورکردار ادا کیا اوربہت جلد مشاورت کے بعد کورکمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔

نومنتخب جنرل سیکرٹری وکلاء اتحا دچوہدری عدنان اشرف مہاندرہ نے بھی وکلاء اتحاد گروپ کے لئے دن رات محنت کرنے اورگروپ کو مضبوط کرنے میں اپناکردارادا کرنے کا عزم کیا،

اس موقع پر امیدواربرائے صدر ڈسٹرکٹ بار جام عبدالمجید لاڑ،امیدوارجنرل سیکرٹری میاں فہد منیر، ڈسٹرکٹ بار کمیونٹی سے چوہدری اقبال اظہر،چوہدری مظہر اقبال چٹھہ،میاں شاہد غنی،میڈیم عشرت جمیل رانا،جام فیاض کھمبڑا،نائب صدر ڈسٹرکٹ بارسید غلام مصطفی امجد بخاری،سابق جنرل سیکرٹری غلام غوث خان کورائی،سابق نائب صدر با رآغا عامر کورائی،جام شکیل احمد بوبرہ،چوہدری حامد محمود،شیر جہاں دشتی،منورحسین،علی رضا،محمد علی عمران،علی حیدر،منیر احمد دیگر نے نومنتخب چیئرمین وکلاء اتحادچوہدری آصف سعید،جنرل سیکرٹری چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ کو مبارکباد اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احاطہ عدالت میں تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری،ٹف ٹائل کی تنصیب کا آغاز۔تفصیل کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بار فلک شیر گوپانگ اور جنرل سیکرٹری مرزا امین خان نے ایکسین ہائی وے وایس ڈی او ہائی کے ہمراہ احاطہ عدالت کی مختلف گلیوں اور نئی تعمیر ہونے والی مسجدمحمد ﷺ کا دورہ کیا اس موقع پر صدر فلک شیر گوپانگ اور جنرل سیکرٹری مرزا امین خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار ہمارا گھر ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اپنے سال کو کاموں کے حوالے سے یادگاری سال بنائیں اور وکلا کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی گھر کی کو خوبصورتی میں اضافہ ہماری اولین ترجیح رہی

اس کے ساتھ ہماری اس کاوش سے بار کی خوبصورتی اور صفائی میں بہتری آرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد مسجد محمد ﷺ کا کام مکمل ہونے پر نمازوں کی ادائیگی کا آغاز کریں گے اس موقع پرملک عقیل بابر،طیب چودھری  فرحان عامر، قیصر غفور گجر و دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button