60سالہ والدہ کو مبینہ طورپر زہردے کر قتل
رحیم یارخان:60سالہ والدہ کو مبینہ طورپر زہردے کر قتل کرنے کے شبہ پر عدالت کے حکم پرعلاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں 60سالہ خاتون کی قبرکشائی‘ نمونہ جات حاصل کرنے کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے روانہ کردیئے گئے‘
متوفیہ کے بیٹے کو شبہ تھا کہ اس کی 60سالہ والدہ کوزہر دے کر قتل کیاگیا ہے‘
گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ محمدطارق رشیدقمر کی نگرانی میں چک33اے کے قبرستان میں 15روز قبل انتقال کرجانیوالی 60سالہ رضیہ بی بی کی قبرکشائی کی گئی متوفیہ کے نمونہ جات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ تدفین کردی گئی‘ متوفیہ کے بیٹے شاہد اقبال نے عدالت میں دائر کی جانیوالی اپنی رٹ میں شبہ ظاہرکیا تھا کہ اس کی60سالہ والدہ رضیہ بی بی کومبینہ طورپر زہرپلاکرقتل کیاگیاہے