چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فرینڈز بزنس فورم کا مشاورتی اجلاس
رحیم یار خان: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فرینڈز بزنس فورم کا مشاورتی اجلاس چیئرمین چوہدری محمد شفیق کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا‘
اجلاس میں چوہدری عبدالرؤف مختار‘ چوہدری شفیق علیم‘ چوہدری مقصوداحمدسندھو‘ وسیم شہزاد‘ اکبرعلی شاہین‘ چوہدری خلیل احمد‘ چوہدری جاویدارشاد‘ اعظم شبیر‘ وقاص اکرم وڑائچ‘ عظمان اصغر‘ میاں سعدحسن ودیگرشریک ہوئے‘
اجلاس میں متفقہ طور پرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سال2021-22ء کے صدارتی امیدوار کے لیے چوہدری جاویدارشاد‘ سینئرنائب صدرکے لیے چوہدری محمداشرف اور نائب صدرکے لیے وقاص ماجد کو نامزدکردیاگیا‘
اس موقع پر اراکین فرینڈز بزنس فورم نے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹو الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین چوہدری محمدشفیق کو مبارکباددی اور گلدستے دیئے‘ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ چیمبرآف کامرس کی تعمیروترقی اور تاجران کے حقوق کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے اور تاجران کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایاجائے گا۔