تحریک انصاف 27مارچ کو اسلام آباد میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہے,ظفراقبال وڑائچ
رحیم یارخان:سابق وفاقی وزیرمملکت برائے امورداخلہ وضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم کی قیادت میں 27مارچ کو اسلام آباد میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہے
وزیراعظم کی کال پر ملک بھر سے لاکھوں افراد پہنچیں گے، جلسہ میں اتنے لوگ آئیں گے کہ تل دھرنے کی بھی جگہ بھی نہیں رہے گی۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہاکہ آج کادن ضمیر فروشوں کے احتساب کا دن ثابت ہوگا، ضمیر فروش انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے اس سمندر کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں اور اس سمندر میں خش وخشاک کی طرح بہہ جائیں گے
ان کا انجام دیکھنے کے بعد کوئی ضمیر فروشی کے بادے میں سوچے گا بھی نہیں، وزیراعظم عمران خان ہی قوم کی آخری امید ہیں، تحریک انصاف چوروں لیٹروں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہے،
27مارچ اپوزیشن کی سیاسی موت کادن ثابت ہو گا، وزیراعظم عمران خان کی جلسوں میں تقریریں عوام کے دلوں کی آوازہیں موجودہ حکومت چیلنجز کے باوجود مشکل فیصلے کر رہی ہے۔