لیاقت پور کی فی میل اے ای اوز نے سرکاری خزانے کو 55لاکھ روپے کا چونا لگادیا
رحیم یارخان:تحصیل لیاقت پور کی فی میل اے ای اوز نے سرکاری خزانے کو 55لاکھ روپے کا چونا لگادیا،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈ پھوڑ دیا،بوگس اور فرضی انسپکشن ڈال کر بل نکلوائے گئے،
دفتر اور فیلڈ میں موجود نہیں لیکن دو ماہ کی اکٹھی حاضری لگاکر مزید الاؤنسز کے لیے کوششیں شروع،ایجوکیشن کے آفیسران اور خزانہ دفتر رحیم یارخان کے آفیسران ملوث،
محمد علیم چوہدری نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور،چیف منسٹر پنجاب،سیکریٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب ودیگر اتھارٹیز کو تمام ثبوتوں کے ساتھ تحریری درخواستیں دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر کی اے ای اوز (فی میل)نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے 20دن ہڑتال کی تھی نہ فیلڈ میں رہیں اور نہ ہی حاضریاں لگتی رہیں اسکے بعد کرونا کی شدت کی وجہ سے بھی اے ای اوز فیلڈ میں نہ گئیں اور مارچ،اپریل سال 2021دوماہ تک چھٹیوں پر رہیں
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ) میں بھی اس دوران حاضر نہ رہی ہیں استقبالیہ پر موجود حاضری رجسٹر میں بھی حاضری درج نہ ہے بلکہ اس میں کچھ ہے اوردفتر کے ATTENDANCEحاضری رجسٹر میں کچھ ہے اسکے علاوہ اکٹھی حاضری ایک ہی قلم سے ایک ہی دن لگائی گئی ہے
جسکاریکارڈ رجسٹر آج بھی عیاں ہے اسکے علاوہ اے ای اوز اکثر سکولوں کے وزٹ فیک اور بوگس درج کرکے سرکاری خزانے سے 55لاکھ روپے سے زائد کے بوگس الاؤنسز حاصل کیے ہیں جنکی نشاندہی آڈٹ آفیسر نے اپنی آڈٹ رپورٹ نمبری 18اور 23میں کیا ہے اتنا غبن کرنے اور آڈٹ آفیسر کے انکشافات کے باوجودبھی ایک روپیہ واپس قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا بلکہ ایک اے ای او صبامعروف اپنے شوہر ماسٹر اسامہ کے ہمراہ ایک سکول کاوزٹ کیا تو باہر اپنی گاڑی میں سکول رجسٹر منگواکر حاضری لگائی اس دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ)لیاقت پور بھی موقع پر پہنچ گئیں
لیکن اس اے ای او کے خلاف کاروائی نہ کی اور نہ کوئی رپورٹ جاری کی مزید معلومات ملی ہیں کہ تحصیل بھر کی اے ای اوز نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) لیاقت پور سے مل کر سابقہ تمام ادوار وں کی غیر قانونی اکٹھی حاضریاں رجسٹر پر لگادی ہیں اور اب ملی بھگت کرکے چھٹیوں کے تمام ادوار کے الاؤنسز حاصل کرنے کے لیے بل مرتب کیے جارہے ہیں
جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچے گااس سے قبل بھی آڈٹ آفیسر نے تفصیلی رپورٹ مرتب کی تھی کہ تمام اے ای اوز نے غلط اور بوگس طریقے سے الاؤنسز حاصل کیے ہیں ابھی تک وہ الاؤنسز واپس نہیں کیے اور مزید بوگس الاؤنسز لینے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اکثر سکولوں میں NSBفنڈز میں بھی خردبرد کیا جاچکا ہے
بحیثیت کسٹوڈین اے ای اوز نے ذاتی مالی مفادات حاصل کرکے انکے خلاف کوئی رپورٹ یا کاروائی نہیں کرائی محمد علیم چوہدری نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ آڈٹ رپورٹ کے پیرا نمبر 18اور 23کے مطابق 55لاکھ روپے سے زائد کا غبن اور بوگس الاؤنسز حاصل کرنے کی مکمل چھان بین کرتے ہوئے غیر قانونی دو ماہ کی حاضریاں لگانے پر اے ای اوز کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے،
کرپشن بدعنوانی اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کی مرتکب ہونے پر اینٹی کرپشن میں مکمل طور پر کاروائی کرائی جائے اور اے ای اوز کو حاضریاں لگوانے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) کے خلاف بھی تحقیقات کرائی جائے جبکہ اے ای اوز نے اپنے مؤقف میں اپنے اوپر لگائے گئے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی غبن نہ کیا ہے بالکل صیح الاؤنسز حاصل کیے ہیں آڈٹ رپورٹ کا ہم نے جواب دے دیا ہے۔