رحیم یارخان میں کیمسٹ برادری کا ذلیل وخوار ہونا معمول بن گیا
رحیم یارخان:کرونا کی سنگین صورتحال میں صفہ اول میں اپنا کردار ادا کرنے والے‘تمام قدرتی آفات سیلاب دیگر ناگہانی آفات میں ہیلتھ برادری ڈیپارٹمنٹ کے شانہ بشانہ کام کرنے والی کیمسٹ برادری کو ذلیل وخوار کرنا معمول بنایا جانے لگا‘
بلیک میلر مافیا کے کہنے پر انتظامیہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا دباؤ میں آنا اور کیمسٹ سے وابسطہ میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف کاروائی اور سٹورز سیل کرنا قابل مذمت حرکت ہے بلیک میلر مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہوکر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور انتظامیہ کا بلاوجہ سٹورز سیل کرنا ناانصافی اور سراسر زیادتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری کیمسٹ ایسوسی ایشن صغیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے ہمیشہ تعاون کرنے والی کیمسٹ برادری کو سخت فیصلوں پر مجبور کیا جانے لگا ہے
بلیک میلر مافیا کے ہاتھوں چڑھ کر کیسمٹ برادری کو ذلیل وخوار کرنا میڈیکل سٹورز کے خلاف بلاوجہ کاروائی کرنا قابل مذمت حرکت ہے۔
کرونا جیسی موذی مرض کے دوران کیمسٹ برادری نے ہمیشہ کی طرح ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہوکر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کام جاری رکھا اور سنگین صورتحال میں لوگوں کو ادویات فراہم کیں۔
جبکہ اس طرح کی سنگین صورتحال میں کاروبار چلانا انتہائی ناممکن ہوتا ہے۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خان پور میں نجی میڈیکل سٹور سیل کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں
ضلعی جنرل سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے شٹرڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دیدی اور کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ اپنی حرکتوں سے بعض نہ آئی تو مجبورا سخت ترین فیصلے کرتے ہوئے شٹرڈاؤن ہڑتال کی جانب جایا جائے گا۔