جنرل پریڈ کے پرایلیٹ پولیس کا دستہ نے ڈی سی پی کو سلامی پیش کی

رحیم یار خان:علی الصبح پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد،پولیس کے چاقو چوبند دستوں کی مارچ آؤٹ،DSP/SDPO سرکل سٹی محمد اسلم خان کو سلامی، پولیس فورس معاشرے میں امن وامان کے ذمہ دار ہیں۔
علی الصبح صادق شہید پولیس لائن رحیم یار خان میں جنرل پریڈ منعقد ہوئی۔ اس موقع پرDSP/SDPO سرکل سٹی محمد اسلم خان نے کہا کہ پولیس فورس معاشرہ میں امن و امان کا ذمہ دار ادارہ ہے لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے جسے نبھانے کے لیے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا ضروری ہے،

عوام کے ساتھ ایسا برتاؤ کریں کہ وہ آپ کو اپنا ہمدرد، دوست اور خیر خواہ تصور کریں۔

اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستوں جس میں ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس اور ضلعی پولیس شامل تھی نے جنرل سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا جس پرDSP/SDPO سرکل سٹی محمد اسلم خان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کے جوش و جذبے کو سراہا۔
DPO اسد سرفراز خان کرونا سے صحت یابی کے بعد دفتر آنے پر کھلی کچہری منعقد کی،عوامی مسائل سنے اور34درخواستوں پر فوری احکامات جار ی کیے۔

DPO اسد سرفراز خان نے کرونا کے مرض سے صحت یابی کے بعد دفتر آمد پر پہلے روز ہی کھلی کچہری کا انعقادکرتے ہوئے کھلی کچہری میں آئے ضلع کے مختلف علاقوں کے لوگوں کی درخواستیں سنی اور ان کے ازالہ کے لیے متعلقہ آفسیرا ن کو احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس معاشرہ میں امن و امان کا ذمہ دار ادارہ ہے۔کوشش ہے کہ عوام الناس کو میرٹ پر انصاف مہیا کیا جا سکے اور کسی کو بھی کسی دوسرے فورم پر جانے کی ضرورت نہ پیش آئے۔
رحیم یار خان: DPO اسدسرفراز خان کھلی کچہری میں آئے عوام الناس کے مسائل سن رہے ہیں
DSP/SDPO عباس اختر صاحب سرکل صادق آباد کی پریس کانفرنس، پولیس تھانہ کوٹ سبزل نے اندھا قتل ٹریس کر لیا، ملزم گرفتار۔

 DSP/SDPO عباس اختر صاحب سرکل صادق آبادنے SHO تھانہ کوٹ سبزل محمد صفدر اقبال اور محبوب سرورSI تفتیشی آفیسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نور احمد آباد کے رہائشی محمد صمد ولد امیر بخش مورخہ 14.08.21 کو کسی کے بلانے پر گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا۔

جس کی نعش فصل کماد سے ملی۔محمد صمد کو گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔مدعی محمد اسد کی درخواست پر نامعلوم الاسم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے محبوب سرور SI نے تفتیش کا آغاز کیا۔

DPO اسد سرفراز خان کے حکم زیر نگرانی SP انوسٹی گیشن ارسلان شاہ زیب، DSP/SDPO عباس اختر صاحب سر کل صادق آباد کی ہدایت پر SHO تھانہ کوٹ سبزل محمد صفدر اقبال اور تفتیشی آفیسر محبوب سرور SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز جدید ٹیکنالوجی،جاں فشانی اور محنت سے اندھے قتل کو ٹریس کر کے قاتل علی نواز چانڈیہ کو گرفتار کر لیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button