چولستانی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
رحیم یارخان ; چولستان میں نہری پانی کی بندش کی وجہ سے چولستانی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، ٹوبھے مکمل طور پر خشک ہو گئے ،
مختلف ٹوبھوں میں بچے کھچے پانی سے انسان اور جانور پانی پینے پر مجبور ،پانی نہ ملنے سے گائیں ،بھیڑیں اور بکریاں مرنے لگیں ،
ذرائع کے مطابق بہاول نگر ، بہاول پور ، لیاقت پور ، خان پور اور رحیم یار خان کے ساتھ لگنے والی چولستانی پٹی میں ان دنوں شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے
گلشن فرید،ہیڈ فرید،ہیڈ قاسم والاسمیت دیگر چولستانی علاقوں میں نہری بندش کی وجہ سے چولستانی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہے
ایک محتاط اندازے کے مطابق پانی نہ ملنے کی وجہ سے چولستان میں 200 کے قریب گائے،بھیڑ بکریاں ہلاک ہو چکی ہیں
اس کے علاوہ چولستان میں پانی نہ ہونے سے ٹوبھے بھی مکمل طور پر خشک ہورہے ہیں ،اگر شاذ و نادر کسی ٹوبہ میں بچا کھچا پانی موجود بھی ہے
تو چولستانی انسان اور جانور ایک ہی جگہ پانی پینے پر مجبور ہے،چولستانیوں نے وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب،وفاقی وزیر پانی وبجلی سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لے کر چولستان میں پانی فراہم کیا جائے
تاکہ پانی کی کمی پوری ہوسکے اور ہمارے جانور بھی موت سے بچ سکیں۔