پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

رحیم یارخان :پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری 308 مجرمان اشتہاریوں سمیت 604 ملزمان گرفتار،

بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد مقدمات درج۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت اور سرکل پولیس افسران کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے رواں ماہ کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں کی جانے والی کارروائیوں میں 308 مجرمان اشتہاریوں سمیت 604 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس سے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 عدد کلاشن کوفس، 38 پسٹل تیس بور، 7 پستول بارہ بور، 2 بندوق بارہ بور، ایک پسٹل نائن ایم ایم اور 144 روند و کارتوس جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 چالو بھٹی شراب، 1747 لیٹر کشید شدہ شراب، 40 لیٹر کچی شراب (لہن) 28 کلو 280 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام بھنگ برآمد کی گئی پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر لیے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button