بارایسوسی ایشن کی نشاندہی عامروقاص نامی شخص کو جعلی وکیل قرار دیدیا

رحیم یارخان :بارایسوسی ایشن نے نشاندہی کرنے پر عامروقاص نامی شخص کو جعلی وکیل قرار دیدیا‘

آئندہ خود کووکیل ظاہرکرنے عوام الناس اورمحکمہ جات کو بلیک میل کرنے کی شکایت پر فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جام عبدالمجیدلاڑکی جانب سے جاری کیئے جانے والے پریس ریلیز کے مطابق سابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار راجہ فرخ غازی ایڈووکیٹ نے دی جانیوالی اپنی شکایت میں نشاندہی کی کہ عامروقاص نامی شخص خود کووکیل ظاہرکرکے عوام الناس اورمحکمہ جات کوبلیک میل کرکے اپنے مذموم درپردہ مقاصد کی تکمیل کرتارہتاہے جوکہ وکالت کے معزز پیشہ اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے بدنامی کاباعث ہے‘

گزشتہ روز بھی عامروقاص نے آفس جنرل سیکرٹری کے دفتر میں سینئر وکلاء کی موجودگی میں خود کووکیل ظاہرکیا‘

جونہ توڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں بطوروکیل رجسٹرڈ ہے اورنہ ہی اس کے پاس وکالت کالائسنس ہے جس پر صدر ڈسٹرکٹ بارکی جانب سے کی جانیوالی تحقیقات میں عامروقاص کے پاس پنجاب بار کونسل کی جانب سے کوئی جاری کردہ لائسنس نہ ہے‘

آئندہ خود کووکیل ظاہر کرنے اورمقاصد کی تکمیل کرنے پر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button