حلقہ این اے 169 سے آزاد امیدوار کی دائرکی گئی پٹیشن کا معاملہ

رحیم یارخان: لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 169 سے آزاد امیدوار کی جانب سے دائرکی گئی پٹیشن مسترد کردی‘

الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت‘ آزاد امیدوار کی جانب سے9ہزار سے زائد ووٹ مسترد کئے جانے‘ 40فیصد سے زائد فارم 45فراہم نہ کرنے اور فارم 47مرتب کرتے وقت آر او آفس جانے سے روکے جانے پر اپیل دائر کی گئی تھی۔

 لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 169سے شکست سے دوچار ہونے والے امیدوار راجہ سلیم انور نے پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاتھا کہ انتخابات میں 9سے زائد ووٹ مسترد کرکے اسے 8ہزار ووٹوں کی شکست سے دوچارکیاگیا۔

40فیصد سے زائد فارم 45فراہم نہیں کئے گئے جبکہ فارم 47مرتب کرتے وقت آر او آفس جانے سے روک دیاگیا تھا جبکہ 12سے زائد پولنگ ایجنٹوں کو زبردستی پولنگ اسٹیشنوں سے نکال دیاگیا تھا۔

فاضل عدالت نے آزاد امیدوارراجہ سلیم انور کی جانب سے دائر کی جانیوالی پٹیشن مسترد کرتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button