ایم پی ایے یدھسٹر چوہان چولستان پہنچ گئے
رحیم یارخان :ایم پی ایے یدھسٹر چوہان کاچولستان کاتین روزہ دورہ جس میں انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی اورمختلف چکوک سمیت قلعہ دراوڑ ،قاسم بنگلہ کا بھی دورہ کیا جس میں ان کا مینارٹیز نے والہانہ استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک مشکل حالات سے گزر کر ترقی کی شاہراہ میں گامزن ہو رہا ہے
جس میں حکومت عام عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بے پناہ منصوبہ جات شروع کیے ہوئے ہے۔
جس میں نوجوانوں کو بلا سود قرضہ جات ،نوجوان ہنر مند ،انصاف صحت کارڈ، سستا راشن سکیم، اور بنیادی ضروریات صحت تعلیم سمیت ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں
اپوزیشن مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے اور مہنگائی کا رونا رو کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہےجس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں پوری دنیا میں کرونا وائرس کے باعث بڑھنے والی مہنگائی کی لپیٹ میں ہے
جس میں پاکستان بھی شامل ہے مشکل حالات کے باوجود منی بجٹ میں عام عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔انہوں نے مینارٹیز کے مسائل سنے اور ان کے حل کرنے کے لیےاپنے تمام تر توانایاں بروئے کار لارہی ہے
ضلع رحیم یار خان سمیت چولستان ،اور جنوبی پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے حکومت کا فوکس پسماندہ علاقوں کی ترقی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینارٹیز کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے آپ کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں جس میں سکالر شپس اور کرسمس کے تہوار پر امدادی چیکس اور سرکاری نوکریوں میں مینارٹیز کا کوٹہ بڑھایا جا رہا ہے
جس کے ثمرات مینارٹیز کو مل رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے
ان کے ہمراہ دیگر مینارٹیز رہنما گلشن لالہ پنوار، شہزاد مٹو، عادل زکریا،پریتم داس بالاچ ،پپو رام، سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے ۔
مقامی رہنمائوں نے قیادت کا بھرپور استقبال کیا اور انہیں روائیتی انداز میں چولستانی کلچرروشناس کروایا اور قلہ دراوڑ کی سیر کروائی گئی ۔