بائی پاس پرشفٹ ہونے والانادراآفس شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا

رحیم یارخان:بائی پاس پرشفٹ ہونے والانادراآفس شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا، بے تحاشہ رش کی وجہ سے ٹریفک کانظام درہم برہم، کسی بھی وقت بڑاجانی ومالی نقصان کااندیشہ۔
رحیم یارخان نادراآفس کے بائی پاس روڈپرشفٹ ہونے سے مین روڈپررش بڑھ گیانادراآفس میں ضلع بھرسے آنے والے شہریوں کے لیے نادراآفس کے باہرناہی سایہ دارجگہ کے بیٹھنے کاانتظام ہے اورنہ ہی شہریوں کی سواریاں کھڑی کرنے کے لیے اسٹینڈنادراآفس کے باہرروڈپرسینکڑوں موٹرسائیکلزکھڑی ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے جبکہ شہریوں کے لیے بھی نادراآفس میں سہولیات کافقدان نظرآتاہے

اس سلسلہ میں گزشتہ روزانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ بہاولپورڈویژن کے چیرمین محمد ندیم رضا، نائب صدر ڈویژن بہاولپور سلیمان خان، تحصیل چیرمین عدنان جلیل بھٹی، سٹی انفارمیشن سیکرٹری سیدساجدشاہ بخاری ودیگر نے نادراآفس اوراحساس کفالت بینظیرانکم سپورٹ آفس کے باہر پرامن احتجاج کیااورعوامی دفاترکوشہرسے باہرکسی کشادہ جگہ پرشفٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پرمحمد ندیم رضا، سلیمان خان، عدنان جلیل بھٹی نے کہا کہ جس دن سے نادراآفس بائی پاس روڈپرشفٹ ہواہے شہریوں کے لیے مسائل بڑھ گئے ہیں

مین روڈپرخواتین بچوں اورمردوں کی بڑی تعدادکارش ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی جانی ومالی نقصان ہوسکتاہے نادراآفس کے باہرشہریوں کی سہولیات کابھی کوئی بندوبست نہیں ہے ضلع بھرسے اپنے معمولی سے کام کے لیے آنے والے شہری سارادن گرمی اوردھوپ میں بھوکے پیاسے ذلیل وخوارہوکرواپس لوٹ جاتے ہیں دس منٹ کے کام کے لیے آنے والے شہریوں کوکئی کئی روزنادراآفس کے چکرلگانے پڑتے ہیں

جوکہ رحیم یارخان کے شہریوں کے ساتھ ظلم ہے، انہوں نے کہاکہ حکام بالافوری طورپرنادراآفس میں شہریوں کی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے سہولیات مہیاکریں اورنادراآفس، احساس کفالت بے نظیرانکم سپورٹ آفس کوفل الفوربائی پاس روڈسے کسی کشادہ اورمحفوظ جگہ پرشفٹ کریں تاکہ عوامی مسائل کاخاتمہ ممکن ہوسکے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button