حساس ادارے کی نشاندہی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں
رحیم یارخان:حساس ادارے کی نشاندہی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ضلع بھر میں کارروائیاں،چھاپوں کے دوران16ہزار کلو گرام گھی،140بیگ چاول،200بیگ چینی برآمدکرلی،متعدد سٹور سیل کردیئے گئے۔
حساس ادارے کی نشاندہی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عرفان علی نے حکیم آبادکے علاقہ میں چھاپے مارکرذخیرہ کیاگیا16ہزارکلوگرام گھی،140بیگ چاول اور200بیگ چینی برآمدکرکے سٹورسیل کردیئے،
ذرائع کے مطابق سٹورمالکان اعظم رضااورقاضی عبدالخالق کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ نشاندہی کے باوجودپرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے متعدد مقامات پر ذخیرہ کیاگیاگھی قبضہ میں لینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے گھی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری نہ کیئے گئے ہیں۔