قرارداد پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے فولادی جذبوں کی ترجمان ہے،جاویدارشاد

رحیم یارخان:چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرچوہدری جاویدارشادنے کہاہے کہ قرارداد پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے فولادی جذبوں کی ترجمان ہے،

23 مارچ 1940 کا دن قیام پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اورہماری ملی تاریخ کاروشن باب ہے یوم پاکستان عزم وحوصلے اورتجدیدعہد وفا کا دن ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری جاویدارشادنے کہاکہ قرارداد لاہور نے پاکستان کے معرض وجود میں لانے کیلئے منزل کاتعین کردیا تھاخطے میں پہلی باراسلامی نظریاتی ریاست کے قیام کیلئے قراردادمنظورہوئی قرارداد کی منظوری کے چندسال بعد ہی پاکستان کے قیام کاخواب شرمندہ تعبیر ہوااورقرارداد لاہور نے نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ دنیاکا نقشہ بدل دیا

23 مارچ ہماری تاریخ کا انتہائی اہم سنگ میل ہے 1940ء میں اس روز برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک الگ وطن بنانے کا عزم کیا اور 7برس کی مختصر مدت میں قائداعظم کی قیادت میں اس خواب کو عملی تعبیر دیدی جس جذبے سے ہم نے تحریک پاکستان میں کام کیا اسی جوش وہمت سے آج تعمیر پاکستان کی ضرورت ہے ہمیں ملک کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگااورپاکستان کودنیاکاعظیم ملک بنانے کے لیے اسی جوش وجذبہ کی ضرورت ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button