fbpx
قومی

بیوی کی پڑھائی پر 21لاکھ خرچ کرنیوالے شوہر کیساتھ دھوکہ,نمبر بلاک کرکے دوسری شادی رچا لی

رحیم یارخان (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست بھٹنڈا کے گاوٴں مادی میں شوہر نے بیوی کو21 لاکھ روپے خرچ کرکے پڑھائی کے لئے نیوزی لینڈ بھیجا لیکن بیوی نے پہنچتے ہی شوہر کا نمبر بلاک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کی جانب سے شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون ناہینوالہ کی رہائشی ہے۔داوندرکور کے ساتھ 9 اکتوبر 2017میں شادی ہوئی۔

میرا بھائی پہلے سے نیوزی لینڈ میں موجود تھا ۔ فروری 2019 میں بیوی کو بھی پڑھائی کے لئے بھیج دیا ۔

تاہم نیوزی لینڈ پہنچ کر بیوی نے میرا نمبر بلاک کر دیا ۔ شوہر کا کہنا ہے کہنیوزی لینڈ میں موجود میرے بھائی نے جب خاتون سے رابطے کی کوشش کی تو اس نے جھوٹا کیس دائر کرنے کی دھمکی دی اور بتایا کہ مجھے کوئی اور شخص پسند ہے۔ جس سے میں شادی کرنے جا رہی ہوں۔

متاثرہ شوہر کا کہنا ہے کہ یہ پلان میرے سسر کا ہے، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close