وزیر اعلی پنجاب کا حکم ہوا میں اڑا دیا ,چولستانیوں کو الاٹمنٹ آڈر نہ مل سکے

رحیم یارخان : منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ نے وزیر اعلی پنجاب کا حکم ہوا میں اڑا دیا ،چولستانیوں کو الاٹمنٹ آڈر دینے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے باوجود چولستانیوں کو الاٹمنٹ آڈر نہ مل سکے ۔
 وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے دورہ بہاول پور کے موقع پر ایم ڈی سی ڈی اے راءو ندیم کو ہدایت جاری کی تھی تمام چولستانیوں کو 19 فروری تک اراضی کے الاٹمنٹ آڈر دینے کا عمل مکمل کرلیا جائے مگر تاحال چند چولستانیوں کو الاٹمنٹ آدر جاری کے گئے ۔
ذراءع کے مطابق سی ڈی اے میں مبینہ طو ر پر الاٹمنٹ آڈر جاری صرف ان افراد کو کیا جارہا ہے جو کہ مقرر کردہ ریٹ کے مطابق ایک لاکھ روپے ادا کر دیتا ہے اس کے علاوہ الاٹمنٹ آڈر کے ساتھ قبضہ سلپ جاری کرنے کے لیے الگ سے 25 ہزار روپے ریٹ مقرر ہے ۔
ذراءع کے مطابق سی ڈی اے نے پورے چولستان میں اپنے ٹاءوٹوں کو متحرک کردیا اور ان کے ذریعے الاٹمنٹ آڈر کی درخواستیں وصول کی جاتی ہے اور تمام تر لین دین انہی ٹاءوٹوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔
ذراءع کے مطابق الاٹمنٹ آڈر اور قبضہ سلپ کی مد میں جومبینہ طور پر ناجائز پیسے لیے جا رہے ہیں وہ رقم سی ڈی اے کے چپڑاسی سے لیکر ایم ڈی آفس تک تقسیم کی جا تی ہے ۔
چولستانیوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ الاٹمنٹ کی درخواست سے لیکر الاٹمنٹ کی منظوری تک ہم نے جتنی رشوت دی ہے اتنے پیسوں میں تو نئی لاٹ خریدی جا سکتی تھی ۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button