خواجہ فرید یونیورسٹی جشنِ آزادی تقریبات شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم
رحیم یارخان : خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے "جشنِ آزادی تقریبات” کے سلسلہ میں مختلف مقابلوں کے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
جشنِ آزادی تقریبات میں ملی نغمے، تقاریر، تصویری نمائش اور دیگر مقابلہ جات میں مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ یہ ملک ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک آزادی میں شامل قائدین کی کاوشوں اور لاکھوں قربانیوں کے بعد ملا ہے،
انہوں نے کہا ایسی تقریبات کے انعقاد سے طلبہ و طالبات میں حب الوطنی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے مقابلوں کے شرکاء کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر مبارکباد پیش کی۔
بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے اول، دوم اور سوم آنیوالے طلبہ و طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں