تمام مینارٹیز کو صحت سہولت کارڈ اور سستا راشن کارڈ یکم جنوری سے میسر ہوگا
رحیم یار خان(غفار رشید) ایم پی اے یدھسٹر چوہان کی یوحنا آباد خیر پور کھڈالی آمد پر دوسری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اس موقع پر دوسری سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور وزیرا عظم عمران خان ، ایم پی اے یدھسٹر چوہان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ۔
ایم پی اے یدھسٹر چوہان نے شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی مفرل اورمالا پہنائی ۔تقریب سے مہمان خصوصی ایم پی اے یدھسٹر چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں بسنے والی تمام مینارٹیز کو اپنے مذہبی تہوار منانے کے لیے مکمل حقوق اور آزادی حاصل ہے ملک میں اس وقت مکمل ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار، کو ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بسنے والی تمام مینارٹیز کو صحت سہولت کارڈ اور سستا راشن کارڈ یکم جنوری سے میسر ہوگی
حکومت عام عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بے شمار اقدامات اٹھا رہی ہے ملک میں قانون طاقت ور اور غریب کے لیے برابر ہے اور ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات بھی برابری کی سطح پر ہے لہذا ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم مل جل کر اپنے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں اس موقع پر ایم پی اے یدھسٹر چوہان نے منتظمین کے ساتھ مل کر کرسمس کیک بھی کاٹا اور کہا کہ کرسمس کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں اس سلسلہ میں حکومت نے تمام اقدامات مکمل کر لیئے ہیں اور سستی اشیاء خرد و نوش کے لیے کرسمس بازار بھی لگیں گے ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی مینارٹی رہنما گلشن لالہ ، عادل زکریا،اور میزبان ارشد مسیحی ،اصغر مسیحی،انور مسیحی ،پترس مسیحی،خلیل الرحمن بابر ودیگر بھی موجود تھے ۔قبل ازیں یوحنا آباد خیر پور کھڈالی میں ایم پی اے یدھسٹر چوہان کے پہنچنے پر مقامی رہنمائوں نے بھرپور انداز میں پر جوش فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا۔
#rahimyarkhan