ریسکیو1122 خان پور نے ایمانداری کی ایک اور شاندار مثال قائم کردی.

رحیم یارخان : ریسکیو 1122 کو محلہ عظیم شاہ دبہ مائی صاحبہ نزد سپیشل ایجوکیشن خانپور سے ایک کال موصول ہوئی۔جس میں کالر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص بے ھوشی کی حالت میں پڑا ھے آپ ایمبولینس بھیج دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت ریسپانڈ کرتے ہوئے راستے سے اس بے ہوش نا معلوم شخص کو چیک کیا تووہ بے ہوش تھا طبی امداد کی فراہمی کے بعداس کا ایڈریس جاننے کے لیے جیبیں چیک کیں تو ایک عدد بٹوہ، ایک عدد شناختی کارڈ کی نقل اور مبلغ 16ہزار 65روپے ملے۔
ایماندار ریسکیورز نے ملنے والا سامان آپریشنل شفٹ انچارج جام عمران کو جمع کروایا اور حادثہ کا مکمل ریکارڈ رجسٹر پر درج کروایا۔
ریسکیو کنٹرول روم خانپور نے لواحقین کی تلاش کے لیے تگ و دو کی تو تحصیل ھیڈ کوارٹر خانپور داخل کرائے بے ہوش مریض کے لواحقین کو ریسکیو اسٹیشن بلواکر تمام ضروری کاروائی کے بعد سامان ان کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر ممتاز علی نے سامان وصول کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں شفٹ انچارج جام عمران, ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز محمد اجمل اور ریسکیوڈرائیور محمد نسیم کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے بے ہوش شخص کی رقم کو امانت سمجھتے ہوئے لواحقین کے حوالے کی۔

پھر اس نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ اس افراتفری کے دور میں ایسے ایماندار اہلکار کیسے ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں یہ باتیں تو ہم کہانیوں میں سنتے تھے آج اپنی آنکھوں سے دیکھ کر یقین نہیں آرہا۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عدیل غفار صاحب اور اسٹیشن کوآرڈینیٹر آمین اللہ خان نے کہا ریسکیو 1122کی سروسز 24گھنٹے عوام کی خدمات میں مصروف رہتی ہیں ہمارے ریسکیورز کو بے ہوش افراد سے لاکھوں روپے, طلائی زیورات اور قیمتی اشیا ملتی ہیں جسے فوری طور پر متعلقہ شفٹ انچارج کو جمع کرواتے ہوئے اسے ریکارڈ کا حصہ بنایا جاتاہے۔

اور لواحقین کو تلاش کرکے سارا سامان واپس کیا جاتا ہے یہ ہمارے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹررضوان نصیر کی تربیت اور ان سے کیا گیا عہد ہے جس پر ہم ہمیشہ سے عمل پیرا ہیں۔ آخر میں لواحقین نے تمام ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button