پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ہیں

رحیم یار خان: پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل نائب صدر میاں خالد شاہین نے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں بے تہاشا اضافے کے خلاف اپنے بیان میں کہا ہے  کہ ملک میں مہنگائی کاجن پہلے ہی بے قابو تھا اوپر سے عوام پر پٹرول بم گرا کر حکومت نے اپنی تین سالہ کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ہیں مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں ۔ ۔سلیکٹیڈ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں  نا اہل حکومت عوام پرروزانہ کی بنیاد پر مہنگائی بم گرا کرجینا مشکل کردیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر ایک بار پھر مہنگائی کا طوفان بے لگام ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کے بے روزگاری سے پریشان پاکستانی عوام کو اب نااہل حکمرانوں نے پٹرول کے ریٹ بڑھا کر  نیا تحفہ دیا ہے۔غریب عوام کے گھروں میں ایک وقت کا کھانا میسر تک نہیں ہے  اور نا اہل حکومت کے  نا اہل نمائندے روز نیوز چینلز پر آکر ملکی ترقی کے راگ آلاپتے ہیں

 ہمارا مطالبہ ہے کے ناکام حکمران فوری طور پر عوام کی جان چھوڑدیں  تاکہ عوام سکھ کا سانس لےسکے۔ چینی، آٹا، گھی،اور دالیں غریب عوام کی پہنچ سے پہلے ہی  دور ہوچکی ہیں اور اب پٹرول خریدنے کی ہمت نہیں رہی روز گار کے حصول کے لیے جانے والے  نوجوان  اب چوریاں ڈکیتیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کے حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں عوام ان کے خلاف کنٹومنٹ الیکشن میں فیصلہ دے چکی ہے اب انکو گھر جاناہوگا اورتبدیلی کےنام پر آئی حکومت کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button