رحیم یارخان میں شہیدریسکیور ساجدچانڈیوکی بارہویں برسی
رحیم یارخان :ریسکیو 1122رحیم یار خان کے پہلے شہیدریسکیور ساجد چانڈیوکی آج بارہویں برسی منائی گئی۔ریسکیو 1122خان پور کے ریسکیورزنے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
مورخہ 04-01-2010کو شا م 19:28منٹ پرریسکیو1122کے ایک جانباز ریسکیورجس کا نام محمد ساجد چانڈیو تھا ایک ایکسیڈنٹ میں لوگوں کی جان بچاتے ہوئے ایک گاڑی ان سے ٹکرا گئی تھی جسکی وجہ سے وہ موقع پر شہید ہو گیا۔ اس ریسکیور نے اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔اور اس عہد کو پورا کر دیا جو اس نے اپنے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ حلف لیتے ہوئے کیا تھا کہ وہ ہر حال میں اپنے ملک کے لوگوں کی خدمت کرے گا چاہے اس میں اس کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔
ریسکیو آفس خان پور کے ریسکیورز نے ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر خان پور،عدیل غفار کی سربراہی میں آج ساجد شہید کو بارہویں برسی کے موقع پر اس کے آبائی قبرستان میں جا کر اس کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورمغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔۔تحصیل انچارج ریسکیو1122خان پور،عدیل غفار نے کہا کہ ساجد چانڈیو شہید نے ایک با مقصد زندگی گزاری،اس فانی دنیاسے سے ہر فرد نے جانا ہے کامیا ب وہی ہوگا جو اپنی زندگی کا مقصد مخلوق کی خدمت بنا لے،ساجد چانڈیو بھی مخلوق کی خدمت کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوا،اور اس کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر شہید ریسکیور محمد ساجد چانڈیو کے اہلخانہ کو ریسکیو1122خان پور کی طرف سے خصوصی تحائف پیش کئے گئے۔
مزید آخر میں ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر خان پور عدیل غفار نے اپنی اورجناب ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر، جناب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر،ڈاکٹر عادل رحمٰن کی طرف سے شہید کے اہل وعیال کے لیے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔