بلدیاتی انتخابات,جمیعت علماءاسلام کا ڈویژنل سطح پر علماء و ورکرز کنونشن کا فیصلہ

رحیم یار خان: بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلےمیں جمیعت علماءاسلام کے زیر اہتمام ڈویژنل سطح پر علماء و ورکرز کنونشن ہونگے، تمام مذہدبی اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں،
جمیعت علماءاسلام بلدیاتی انتخابات میں بھر پورحصہ لے گی، 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کیا جائے گا۔

موجودہ ظالم حکومت سے نجات کا وقت آگیاہے، بلدیاتی انتخابات میں تیزی لانے کے لئے 25 جنوری کو لاہور میں علماء کنونشن منعقد ہوگا، جس سے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار، جمیعت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان کے امیر مولانا خلیل الرحمن درخواستی،ضلعی ترجمان حافظ عثمان لدھیانوی، قائم مقام ضلعی جنرل حافظ ناصر علیم بھٹی،مفتی عبد الحمید ڈاہر، طیب سعید لغاری، مولانا اسماعیل فاروقی،مولانا اصغر علی ناصر،مفتی ارشد معاویہ اور مولانا شبیر جالندھری نے حافظ عثمان لدھیانوی کی میزبانی میں جمعیت علماء اسلام کی ضلعی مجلس عاملہ وچاروں تحصیلوں کے امراء ونظماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور رابطہ عوام مہم شروع کر دی گئی ہے، بہت جلا امید واروں کا اعلان کیا جائےگا۔

خیبر پختونخواہ کی طرح جمیعت علماء پنجاب میں بھی بھر پور کا میابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا مہنگائی مارچ کو بھر پور طریقے سے کا میاب کیا جائے گا،

حکومت نے منی بجٹ پیش کرکے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔غریب دشمن حکومت سے نجات کے لئے عوام کو میدان میں آنا ہو گا۔

جمیعت علماء آئندہ ہر سطح پر پہنچ پی ٹی آئی کا مقابلہ کیا جائے گا۔ فارن فنڈنگ میں پی ٹی آئی کی چوری ثابت ہو گئی ہے۔ اجلاس میں سلیم سومرو،غلام حسین،مولوی رحمت اللہ،مولانا سعد اللہ ہاشم،زبیر بلوچ،ابوہریرہ، وسیم مصطفی،حافظ سیف اللہ،ریحان بھٹی،مولوی محمد مکی،شفیق عالم،حافظ عبد الصمد،قاری عبد العزیز،رسول بخش، عبدالرحیم قریشی،عبدالوہاب سومرو،جام کلیم اقبال طاہر،انیس الرحمن ودیگر عہددارن وکار کنان نے شرکت کی

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button