بجلی اورگیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ملک کے غریب عوام پرخودکش دھماکہ ہے
رحیم یارخان:صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چوہدری بشارت علی ہندل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک اعجازاحمدبوہڑایڈووکیٹ، جے یوپی کے ڈویژنل صدرچوہدری ریاض احمدنوری، جماعت اسلامی کے سٹی صدرفیصل جاوید، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرچوہدری بوٹاعابدنے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے آئے روزپٹرولیم مصنوعات، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ملک کے غریب عوام پرخودکش دھماکہ ہے
رحیم یارخان میں میپکواورسوئی ناردرن گیس حکام کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ہے اس حوالے سے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارنے مکمل ہڑتال کی اورآج ڈسٹرکٹ بارسے میپکوکمپلیکس رحیم یارخان تک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجربرادری سمیت سول سوسائٹی کوشرکت کی اپیل کرتے ہیں رحیم یارخان میں اس وقت غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پرہے
جس سے ہرشہری شدیدمتاثرہورہاہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے دوماہ کے اندربجلی کی قیمت میں 47فیصداورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30فیصداضافہ ملک میں انارکی انتشارکی بنیادہے غربت اورمہنگائی سے تنگ غریب عوام چوری، ڈکیتی، راہزنی اوراجتماعی خودکشیوں پرمجبورہے
حکمران طبقہ عوامی مشکلات سے عاری اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے اگرحکمران طبقہ ملک اورعوام کاخیرخواہ ہے تواپنی مراعات اوراخراجات کوختم کرے اورعام آدمی کوریلیف دے
جس سے عوام کویقین ہوکہ موجودہ حکمران عوام کے خیرخواہ ہیں انہوں نے کہاکہ جوبھی جماعت غربت کم کرنے کانعرہ لگاکراقتدارمیں آتی ہے وہی اقتدارسنبھالنے کے بعدعوام پرمہنگائی بم گراناشروع کردیتی ہے جوکہ پچھلے 70سالوں سے ہورہاہے
اب اس نظام کوبدلنے کے لیے عوام کوسیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکراپنے حقوق کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف سڑکوں پرنکلناپڑے گا
اہل رحیم یارخان کے ساتھ میپکواورسوئی ناردرن گیس حکام کی جانب سے کی جانے والی زیادتیاں اب کسی صورت قبول نہیں کریں گے ہمیں مقدمات اورگرفتاریوں کاکوئی خوف نہیں ہے
ہم اپنے حقوق کے لیے تمام طبقات کوساتھ لے کرپرامن اورجمہوری طریقے سے اپنے احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں اوراس سے ہمیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی
مشترکہ پریس کانفرنس میں سیاسی، مذہبی، وکلاء اورایپکاتنظیم کے رہنماؤں کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے تاکہ عام دیہاڑی دارطبقہ کوریلیف مل سکے کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے
لوگوں کیلئے دووقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین امر بن چکا ہے ہوشربامہنگائی نے سفید پوش اور غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ایسے میں نااہل اتحادی حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے اور مزید قرضوں کے حصول کیلئے لوگوں پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے عام آدمی کو کبھی پٹرول بم تو کبھی بجلی کے جھٹکے دیئے جارہے ہیں۔