مانسہرہ میں خواجہ سراء نادرہ خان پر پولیس تشدد اور ان کے چیلے کے قتل کی مذمت

رحیم یار خان : شی میل ایسوسی ایشن کی ضلعی فوکل پرسن قنبر کشش نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مانسہرہ میں خواجہ سراء نادرہ خان پر پولیس تشدد اور ان کے چیلے کے قتل کی مذمت کرتے ہیں،

Shemale Nadir Khan
Shemale Nadir Khan

خواجہ سرائوں پر پولیس گردی کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں، مانسہرہ میں اجازت کے باوجود پروگرام کرنے پر پولیس نے خواجہ سراء نادرہ خان کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا

بعدازاں نادرہ خان کے چیلے کو قتل کردیاگیا، انہوں نے کہاکہ خواجہ سرائوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کسی صورت برداشت نہیں، حکومت خواجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور مانسہرہ پولیس گردی کا نوٹس لے کر خواجہ سراء کو انصاف فراہم کیاجائے ورنہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button