سرکاری اداروں میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیاجائے,چوہدری محمد شفیق
رحیم یار خان : صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکوۃ چوہدری محمد شفیق نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد سے ملاقات کی،
ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ حکومت کی جانب سے رحیم یار خان کو مثالی بنانے کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں
جس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں اور عوامی مفادعامہ کے منصوبوں پر کڑی نظر رکھ کر شفاف انداز میں مکمل کرایا جائے،
سرکاری اداروں میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیاجائے تاکہ مسائل سے نجات مل سکے، چوہدری محمد شفیق نے کہاک اگر عوام کے سرکاری دفاتر میں فوری جائز کام ہوں اور انصاف ملے تو کھلی کچہریوں یا سیاستدانوں کے پاس عوام کو جانا نہ پڑے،
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے،
اس موقع پر چوہدری محمد شفیق نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد سے ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاکہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں اور ضلع کو مثالی بنانے کے لیے پرعزم ہیں انتظامیہ اداروں کی بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ درپیش مسائل سے چھٹکارہ مل سکے۔