شارٹ سرکٹ کے باعث شیخ زید ہسپتال میڈیکل وارڈ کے ڈاکٹر آفس میں آگ لگ گئی

رحیم یارخان : شارٹ سرکٹ کے باعث شیخ زید ہسپتال میڈیکل وارڈ کے ڈاکٹر آفس میں آگ لگ گئی‘ لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر‘ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

 شیخ زید ہسپتال کے میڈیکل وارڈ 2 میں بند پڑے ڈاکٹر آفس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع فراہم کر دی‘ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا‘ آگ لگنے کے نتیجے میں 6 لاکھ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور ریسکیو اہلکاروں کے جلد رسپانس سے 4 لاکھ روپے کا سامان محفوظ رہا‘ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button