خوجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی,جنوبی پنجاب سائنس میلہ میں دی ایجوکیٹرز کے سٹالز

رحیم یارخان : دی ایجوکیٹرز نیوروہی اور آر وائی کے کیمپس کے ہونہار طلبا وطالبات کی خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقدہ پہلے دو روزہ جنوبی پنجاب سائنس میلہ میں شرکت و ماڈلز کی نمائش۔
ڈائریکٹر آروائی کے کیمپس حافظ سرفرازیوسف کی سرپرستی میں طلبا و طالبات نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جنوبی پنجاب سائنس میلہ میں شرکت کی اور اپنے بنائےہوئے ماڈلز پیش کئے سائنس میلہ میں آنیوالے تعلیمی ماہرین و معززین نے بچوں کے ماڈلز کو خوب پسند کیا اور ان کی تعریف کی، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے حافظ سرفراز یوسف اور صابر نثار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں احباب کی سرپرستی میں بچوں نے جس محنت سے خوبصورت ماڈلز تیار کئے وہ قابل ستائش ہیں امید ہے کہ حافظ سرفراز یوسف اور صابر نثار آئندہ بھی بچوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرتے رہیں گے تاکہ یہ بچے آنےوالے کل میں ادارے اور شہر کا نام روشن کرسکیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button