واپڈا والوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے
رحیم یارخان:واپڈا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ مختلف علاقوں کے صارفین واپڈا کے ظالمانہ اقدامات پر پھٹ پڑے احتجاجی مظاہرہ دیکھ کر ایس ڈی او سب ڈویژن جمالدین والی اپنے دفتر سے غائب۔
واپڈا والوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے امیر تحصیل جماعت اسلامی۔
سب ڈویژن جمالدین والی کے صارفین پر ظالمانہ اقدامات پر صارفین کے ہمراہ جماعت اسلامی کے قائدین کا سب ڈویژن جمالدین والی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،
احتجاج مظاہرہ اوور بلنگ اور جھوٹے مقدمات کے خلاف کیا گیا، سب ڈویژن جمالدین والی کی حدود کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں رابطہ کیا کہ ہمارے ساتھ واپڈا والے ناانصافی کر رہے ہیں
آئے روز اہل علاقہ کے میٹر کاٹ دیئے جاتے ہیں اور جو شخص واپڈا اہلکاروں کو پیسے نہ دے اس پر جھوٹی کاروائیاں کی جاتی ہیں
جماعت اسلامی کے امیر تحصیل فخر الدین، امیر شہر ایڈوکیٹ فیصل جاوید، ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 261 ملک عبدالستار، جماعت اسلامی یوتھ کے حفیظ اللہ چوہان نے صارفین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا والوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے،
واپڈا احکام نے کرپشن کرنے کے لئے پسماندہ علاقوں میں اپنے اپنے کریندے تیار کر رکھے ہیں،
غریب افراد پر اوور بلنگ اور جھوٹے مقدمات کر کے انسانیت کی تزلیل کی جا رہی ہے، جماعت اسلامی یہ ہر گز برداشت نہیں کرے گی کہ کسی غریب افراد پر جھوٹے مقدمات کئے جائیں ہماری جماعت ہر لحاظ سے غریب عوام کے ساتھ ہے،
لہازا ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یہ مناسب نہیں ہوگا کہ سفید پوش طبقہ پر ظلم کے پہاڑ توڑے جائیں ہماری جماعت ہر اس مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے سب ڈویژن جمالدین والی کی انتظامیہ کے خلاف شاہی روڈ پر بھی احتجاج مظاہرہ کیا جائیگا۔