لیاقت پور :کرپشن اور پانی چوری میں ایوارڈ یافتہ سابقہ سب انجینئرایری گیشن

لیاقت پور :کرپشن اور پانی چوری میں ایوارڈ یافتہ سابقہ سب انجینئرایری گیشن عباسیہ لیاقت پورحال تعینات نوشہرہ سیکشن طارق اعوان اور چیف انجینئرایری گیشن بہاول پور زون چوہدری خالدبشیر گجر نے لیاقت پور میں موجود اپنی برادری کے سرکردہ شبیرگجرسے 10 لاکھ روپے رشوت لیکر موگہ 36200Rبندجبکہ سرکاری کھال کی10مرلہ زمین پر قبضہ کروا دیا

چیف انجینئر ایری گیشن بہاولپور چوہدری خالدبشیر گجر نے اپنے اختیار ات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پانی چوری کروانے اور کرپشن کرنے کے ایوارڈ یافتہ سب انجینئر طارق اعوان کے ذریعے لیاقت پور میں موجود اپنی برادری کے سرکردہ شبیرگجر سے10 لاکھ روپے رشوت لیکر ریسٹ ہاوس، ڈنگر ہسپتال، گرلزڈگری کالج کو سراب کرنے والے  موگہ 36200R کو غیر قانونی طورپر ختم کردیا اور سرکاری کھال کی جگہ جو تقریباً 10مرلے پر مشتمل تھی قبضہ کروادیا کھال پر کھڑے شیشم کے سرکاری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کٹوادیے

موگہ باز ملک طارق اعوان کی چیک اوٹ لیٹ اسٹیٹمیٹ ریکارڈ کے مطابق موگہ اوپن ہے جبکہ موگے کا وہاں نام و نشان تک نہیں ہے اور محکمہ ایری گیشن کے ریکارڈ میں بھی موگہ چالوحالت میں ہے

اس موگے کا انکشاف فیلڈ سٹاپ pmiu نے اپنی چیکنگ کی رپورٹ نمبری 1310مورخہ 13-08-2020میں کیااس موگے کے بند ہونے کی وجہ سے ریسٹ ہاوس ڈنگر ہسپتال اور گرلز ڈگری کالج بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگے ہیں

شہری نے وزیر اعظم پاکستان،چیف سیکریٹری پنجاب سے مطالبہ کیا کہ موگہ 36200R کو فوری بحال کرکے ملوث چیف انجینئر چوہدری خالد بشیر گجر اور سب انجینئر ملک طارق اعوان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ چوہدری خالد بشیر گجر اور طارق اعوان نے لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button